Showing posts with label Dollar. Show all posts
Showing posts with label Dollar. Show all posts

Sunday, September 6, 2015

FaceBook earning ..

Add to Facebook earnings

Facebook contacts with Germany became a source of great profit

ویسے تو فیس بک کو سماجی رابطوں کا بڑا مرکز کہا جاتا ہے اور لوگ ہزاروں میل کے فاصلوں کی دوری پر رہنے کے باوجود ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے ہیں لیکن فیس بک اب رابطوں کے بجائے کمائی کا ذریعہ بھی بن گئی ہے جس پر اب لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔
انجینئرنگ مینیجر: انجینئرنگ مینیجر کا کام کسی خاص پراڈکٹ کے لیے انجینیئرز کی ٹیم تیارکرنا اور انہیں ترتیب دینا ہے جیسے فیس بک پلیٹ فارم کے ڈیٹا اینلا لیٹکس۔ یہ لوگ سافٹ ویئر انجیئینرز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے مسائل حل کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں یہ انجینئرز ایک لاکھ 66 ہزار ڈالر سے بھی زائد کما تے ہیں۔
سینئر سوفٹ وئیر انجینئر: یہ کمپنی کے انتہائی تجربہ کار انجینئرز ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو فیس بک انتہائی پرکشش تنخواہیں آفر کرتی ہے اس لیے ان کی تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز تک ہوتی ہے۔
سوفٹ ویئر انجینئر وی: 10 سال کا تجربہ رکھنے والے ’’سافٹ ویئر انجینئر وی‘‘ کو فیس بک ایک لاکھ 57 ہزار ڈالرز تک تنخواہ آفر کرتی ہے جسے سائٹ مونسٹر کہا جاتا ہے۔
پراڈکٹ مینیجر: یہ لوگ ہر چیز کو فیس بک پر یکجا کر دیتے ہیں اور اسی لیے یہ کسی بھی پراڈکٹ کو بنانے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پراڈکٹ وقت پر تیار ہو سکے جب کہ یہ انجینئرز ایک لاکھ 47 ہزارڈالرز کما سکتے ہیں۔
ٹینیکل پروگرام مینیجر: یہ ایسے لوگوں کی ٹیم ہوتی ہے جو کسی بھی پراڈکٹ کی مرکزی تھیم کو تیار کرتے ہیں اور اس کام کے عوض فیس بک انہیں ایک لاکھ 46 ہزار ڈالرز تک کی تنخواہ کی پیشکش کرتا ہے۔
ڈیٹا بیس انجینئر: یہ انجینئر کمپلیکس ڈیٹا بیس کو اس طرح ڈیزائن کرتا ہے کہ وہ آسانی سے ٹریک ہوسکے جب کہ فیس بک جیسی بڑی کمپنی میں ان کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے اسی لیے انہیں ایک لاکھ 41 ہزار ڈالرز تک تنخواہ دی جاتی ہے۔
ڈیٹا سائنس دان : چونکہ اب فیس بک لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم بن چکا ہے اس لیے اسے باصلاحیت ڈیٹا سائنٹسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو پراڈکٹ ریسرچ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں مدد دیتے ہیں ان کی ضرورت کئی ڈیپارٹمنٹ کو ہوتی ہے جیسے انفرا سڑیکچر، معاشی تحقیق اور پراڈکٹ سائنس وغیرہ۔
ریسرچ سائنس دان: ریسرچ سائنس دان فیس بک کی مختلف پراڈکٹس کے بارے اہم سوالات کے جواب دیتے ہیں اور انتہائی محتاط انداز میں ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں جب کہ اس کام کے لیے وہ کئی سائنسی طریقے استعمال کرتے ہیں اور ان سائنس دانوں کو ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔
فرنٹ انڈ انجینئر: یہ انجینئر یوزرز کی فیسنگ فیچرز کے لیے کام کرتے ہیں جیسے نیوز فیڈ وغیرہ، اس کام کے عوض ان کو ایک لاکھ 36 ہزارڈالرز تک تنخواہ دی جاتی ہے۔
پراڈکٹ انجینئر: یہ انجینئرز بڑے وسیع اورگہری ذہنی سوچ اور ذہنوں کو حیران کردینے والے آئیڈیاز پیش کرتے اور انہیں قیمتی پراڈکٹس میں تبدیل کرتے ہیں جب کہ انہیں ایک لاکھ 33 ہزار ڈالرز تنخواہ تک آفر کی جاتی ہے۔
نیٹ ورک انجینئر: یہ انجینئر فیس بک کے پلیٹ فارم پر مختلف پراڈکٹس کی لاؤنچ اور رننگ کے درست انداز میں چلانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اسی لیے حال ہی میں فیس بک نے اس پوزیشن کے لیے 26 نوکریاں آفر کی ہیں جنہیں ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر تک تنخواہ آفر کی جاتی ہے۔
پراڈکٹ مارکیٹنگ مینیجر: فیس بک برانڈز کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اسے پریس تک پہنچانے کا کام مارکیٹنگ مینیجر کا ہوتا ہے اور اس کام کے عوض ان کو ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک ادا کیے جاتے ہیں۔

Facebook