Showing posts with label Eye. Show all posts
Showing posts with label Eye. Show all posts

Tuesday, September 8, 2015

Eye Drop developed ..

Eye Drop

10 years ago to identify the eye drops developed glaucoma

10 years ago to identify the eye drops developed glaucoma
لندن: ماہرین نے اندھیرے میں چمکنے والا ایک آئی ڈراپ بنایا ہے جو آنکھ میں جا کر بھی دکھائی دیتا ہے اور اس سے سبز موتیا کی کئی سال پہلے نشاندہی کرکے ہزاروں لاکھوں افراد کو اندھا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
لندن میں ویسٹرن آئی اسپتال کے مریضوں پر اس کی آزمائش شروع ہوگئی ہے، چمکنے والا مائع آنکھ میں جاکر یہ ظاہر کرتا ہے کہ آنکھوں کے خلیات کس رفتار سے ختم ہورہے ہیں اور اس طرح کم ازکم 10 سال قبل گلوکوما یا سبز موتیا کی شناخت ممکن ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ پارکنسن اور الزائیمر جیسے مرض سے بھی خبردار کرسکتا ہے۔ صرف پاکستان میں ہی کم ازکم 15 لاکھ افراد سبزموتیا کے شکار ہیں اور ان میں سے آدھے اپنی بینائی کھوچکے ہیں اس لیے اگر یہ مرض بروقت شناخت ہوجائے تو اس سے بینائی کو بچایا جاسکتا ہے۔
آنکھوں میں مائع خارج کرنے والی نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور مائع دھیرے دھیرے آنکھوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے پھر ان کا پریشر بڑھنے سے آنکھوں میں موجود روشنی کو برقی سگنل میں بدلنے والے اعصاب تباہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور مریض نابینا ہوجاتا ہے۔  فی الحال آنکھوں پر ہوا کا تیز جھونکا ڈال کر اس کا پریشر نوٹ کرکے آنکھوں میں سبز موتیا کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ آنکھوں میں مائع جمع ہونے سے روکنے کے لیے بعض ڈراپس ڈالے جاتے ہیں تاہم اس نئے ڈراپس سے نہ صرف سبز موتیا بلکہ دیگر دماغی امراض کا بھی قبل از وقت پتا لگانا ممکن ہوسکے گا۔

Eye Protect

Thursday, August 6, 2015

A few simple exercises to protect eyes ..


لندن: آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپورتوجہ چاہتی ہیں اوران کی مناسب دیکھ بال سے نہ صرف بینائی کی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آنکھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
کمپیوٹراسکرین کے سامنے زیادہ دیرتک بیٹھنے اورکتاب کے مسلسل مطالعے سے آنکھوں میں جلن اوردماغی تھکن پیدا ہوجاتی ہے جب کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بھی یہ شکایات پیدا ہوتی ہیں۔ ماہرین  کے مطابق اس دوران آنکھوں کو رگڑنا بینائی کے لئے ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ آنکھوں کی تھکن دورکرنے اورانہیں تازہ دم کرنے کے لئے چند آسان اور مؤثر مشقیں ہیں  جن پر عمل کرنے سے  نہ صرف بینائی کی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ اس طرح فوری طور پر ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔
1: اپنے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک باہم رگڑیں یہاں تک کہ ان میں گرمائش پیدا ہوجائے اب انہیں دونوں آنکھوں کے اوپر ڈھانپ لیں لیکن خیال رہے کہ وہ آنکھوں کے ڈیلے یعنی آنکھ کی اندرونی شفاف تہہ پرنہ لگے، کچھ دیربعد ہاتھ ہٹالیں، اس طرح آنکھوں کو فوی طورپرراحت محسوس ہوگی۔
2: ہر 3 سے  4 سیکنڈ بعد پلکوں کو جھپکانے سے آنکھوں کی تھکان دوراوراعصاصبی سکون بھی حاصل ہوتا ہے جب ہم ٹی وی یاکمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں توہماری نظریں مسلسل اسکرین پرمرکوزہوتی ہیں اور اس دوران ہم پلکیں کم ہی جھپکاتے ہیں اس لیے ہر چند سیکنڈ بعد پلکیں جھپکانا ضروری ہے تاکہ آنکھوں کووقتی آرام مل سکے۔
3: خود سے 6 سے 10 میٹر دور تک کسی شے کو منتخب کریں اوراور اپنی نگاہیں آہستہ آہستہ اس پرمرکوزکریں اوراس دوران اپنے سرکو حرکت نہ دیں۔اس مشق کو بار بار دہرانے سے آنکھوں کو سکون کے ساتھ ذہنی طور پر بھی تازگی حاصل ہوتی ہے جب کہ یہ عمل بینائی کی حفاظت کے لئے بھی بہترین ہے۔
4: اپنی آنکھوں کو بائیں سے دائیں گھماتے ہوئے بڑے سے بڑا دائرہ بنانے کی کوشش کریں اس مشق کو کم ازکم 4 مرتبہ دہرائیں اور پھر آنکھوں کو کچھ دیر کے لیے بند کرلیں اس دوران ایک گہری سانس لیں اور پرسکون ہوجائیں۔
5: کام کے دوران تھکن محسوس کریں توکچھ دیر کے لیے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ گھپ اندھیرا ہوجائے۔ چند لمحوں کے لیے اس گھپ اندھیرے میں غور سے دیکھیں اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی راحت ملے گی ۔
6: آنکھوں کو سکون اور آرام پہنچانے کے لیے سیدھے بیٹھ جائیں، سر کو ہلائے بغیر اوپر کی طرف دیکھیں اسی طرح انتہائی دائیں اور بائیں طرف دیکھیں اس کے علاوہ پتلیوں کو چاروں جانب گھمائیں، یہ ورزش نہ صرف آنکھوں کے پٹھوں کو آرام دے گی بلکہ اس سے بینائی بھی تیز ہوگی۔