Showing posts with label Fire. Show all posts
Showing posts with label Fire. Show all posts

Wednesday, September 9, 2015

US,, Plane Caught Fire ..

US Plane Caught Fire

US passenger plane caught fire, 20 injured in stampede

US passenger plane caught fire, 20 injured in stampede
واشنگٹن: لاس ویگاس میں رن وے پر کھڑے ایک مسافر بردار طیارے میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس سے مسافروں میں بھگدڑ مچنے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نویڈا کے شہر لاس ویگاس میں مک کیران ایئرپورٹ پر برطانوی ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 777 لندن کی پرواز کے لیے تیار تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جہاز میں دھواں پھیل گیا جب کہ جہاز میں 159 مسافر سوار اور عملے  کے 13 ارکان تھے جنہوں نے دھواں پھیلتے دیکھ کر جان بچانے کی کوششیں شروع کردیں جس سے طیارے میں بھگدڑ مچ گئی۔
ایوی ایشن حکام نے فوری طور پر مسافروں کو ہنگامی راستوں سے جہاز سے باہر نکالا تاہم اس دوران دھوئیں اور بھگدڑ سے 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں عملے کے 2 ارکان بھی شامل ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آگ طیارے کے بائیں انجن میں لگی تھی جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا جب کہ واقعے کےبعد ایک رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہےکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

US(America)

AiroPlane

Monday, September 7, 2015

Iphone Feature ..

Iphone Feature

The iPhone will also warned of the danger of fire and smoke

لندن: ایپل کمپنی نے ایک اسموک ڈٹیکٹر سینسر پیٹنٹ کرایا ہے جسے نہ صرف اگلے آئی فون بلکہ اسمارٹ واچ اور میک بکس میں بھی شامل کیا جائے گا۔
پیٹنٹ کا مقصد آگ لگنے کی صورت میں لوگوں کو اس خطرے سے آگاہ کرنا یا کسی نیٹ ورک پر اس کی اطلاع فراہم کرنا ہے ، کمنپی کی جانب سے پیٹنٹ کی کم تفصیلات جاری کی گئی ہیں لیکن اس میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ فون میں موجود کئی سینسر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جن میں کیمرہ سینسر بھی شامل ہے جب کہ دھواں یا حرارت فون تک جاتے ہی وہ دیگر نیٹ ورک یا عمارت کو خبردار کرے گا تاکہ امدادی اداروں کو اطلاع دے نقصان سے بچا جاسکے۔
پیٹنٹ میں آگ و دھویں کو بھانپنے والے سینسرکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس صورت میں ایک الرٹ جاری کیا جائے گا، لوگوں کو چوکنا کرنے کے لیے تیز آواز خارج کی جائے گی یا پھر آگ بجھانے والے خود کار نظام کو الرٹ کیا جاسکے گا۔

Sunday, August 9, 2015

He committed suicide ..


رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا

جس نے پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر خودکشی کر لی وہ جہنم کی آگ میں ہوگا اور اس میں ہمیشہ پڑا رہے گا 
اور جس نے زہر پی کر خودکشی کر لی تو وہ زہر اسکے ہاتھ میں ہوگا اور جہنم کی آگ میں وہ اسے ہمیشہ پیتا رہے گا 
اور جس نے لوہے کے کسی ہتھیار سے خودکشی کر لی تو اسکا ہتھیار اسکے ہاتھ میں ہوگا اور جہنم کی آگ میں ہمیشہ کے لیے وہ اسے اپنے پیٹ میں مارتا رہے گا.

صحیح بخاری 5778 جلد 7