Showing posts with label Japani Company. Show all posts
Showing posts with label Japani Company. Show all posts

Friday, August 7, 2015

Japanese company to persons aurzayf patient, nurse robot 'prepared ..


ٹوکیو: جاپانی کمپنی نےایک ایسا روبوٹ تیارکیا ہے جسے روبوٹ نرس کہا جاسکتا ہے جوبوڑھے اور بیمارافراد کو پانی دوائیں اورٹی وی کا ریموٹ بھی پیش کرسکتا ہے۔
جاپانی کمپنی نے انسانی مددگارروبوٹ (ہیومن سپورٹ روبوٹ) پروگرام کے تحت اسے تیار کیا ہے جس پر ایک مشینی بازو نصب ہے جب کہ روبوٹ میں ہلکی اورحساس اشیا اٹھانے کے لیے سکشن کپ بھی لگایا گیا ہے جو کاغذ کی ایک شیٹ بھی اٹھا سکتا ہے۔
اس جدید روبوٹ پر ایک ٹیڈی بیئر (بھالو) کی شکل لگی ہے اور اسی مناسبت سے اسے ’’روبو بیئر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، 140 کلووزنی یہ روبوٹ 80 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے، اسے خاص طورپر کمرکے درد میں مبتلا اور کمزور افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو جھک کر اشیا اٹھانے سے معذور ہوتے ہیں۔
جاپانی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ پر کئی کیمرے لگے ہیں اور اسے  دور بیٹھ کر ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کے چہرے پر ایک اسکرین ہے جو ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ روبوٹ کی انگلیوں پر ربڑ اور ابھار ہیں جو اس کی گرفت کو نرم اور مضبوط بناتے ہیں جس سے یہ دوائیں ، کھانا اور پانی کی بوتلیں اٹھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کی ایک بڑی آبادی عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہے اسی لیے ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ روبوٹ ایسے ضعیف العمر افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔