Showing posts with label :Latest News. Show all posts
Showing posts with label :Latest News. Show all posts

Monday, August 10, 2015

Fees on a button to send greetings to his friend's birthday ..

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین اب اپنے موبائل فون سے ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک اپنے صارفین کو جہاں نت نئی سہولیات فراہم کرتی رہتی ہے اب وہیں اس نے جدید ٹیکنو معاشرے کے سائبرمستقبل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے جہاں جذبات اوراحساسات کو ایک بٹن دبانے سے محسوس کیا جا سکے گا۔ یہ خصوصیت فیس بک پر پہلے سے موجود ایس ایم ایس نوٹی فکشن کا حصہ ہے، جو اپنے صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے فیس بک پر فعال رکھتا ہے، اس خصوصیت کے ساتھ ڈیفالٹ موڈ کے ذریعے فیس بک آپ کو اس وقت ٹیکسٹ کرے گا جب آپ کو فرینڈ ریکوئیسٹ موصول ہو گی، آپ کے فیس بک اسٹیٹیس پر تبصرہ کیا جائے گا یا پھر ٹائم لائن پر کچھ بھی پوسٹ کیا جائے گا۔
سوشل نیٹ ورک فیس بک کی یہ نئی خصوصیت اپنے صارفین کو دوستوں کی سالگرہ کے ایس ایم ایس نوٹی فکیشن کے ساتھ صرف ‘ایک’ بٹن دبا کر اپنے دوست کی ٹائم لائن پرخودکار ‘ہیپی برتھ ڈے’ کا پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی، اس طرح اب ناصرف ہم خودکار طریقے سے پیغامات وصول کرسکیں گے بلکہ ان کے جوابات بھی بھیج سکیں گے۔ فیس بک ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے ہمارے جذبات کی ترجمانی ایک ہندسے کے طورپر کرے گا، ہم موبائل فون پر ’’1‘‘ کا ہندسہ دبائیں گے اور فیس بک سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کو دوستوں تک بھیج دے گا۔
فیس بک کے صارفین کے لئے موبائل فون ٹیکسٹ پیغامات کو فعال بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے،اس سہولت کے لئے فیس بک کے صفحے پر اوپر دائیں جانب فرینڈ ریکوئسٹ، ان بکس، نوٹی فکیشن اور شارٹ کٹس کے ساتھ بنے مخصوص نشان پر کلک کرکے سیٹنگ پر جائیں، جہاں بائیں جانب ‘موبائل’ کے آپشن میں جانے کے بعد اپنا موبائل فون نمبر، ملک اور موبائل فون سروس کا نام بتائیں، اس کے بعد اپنے فون نمبر سے 32665 پر فیس بک کو ‘ایف’ لکھ کر ایس ایم ایس کریں، جس کے بعد آپ کو اپنے موبائل فون پر خود کار طرقیے سے تصدیقی ایس ایم ایس ملے گا، جس کے ساتھ ہی موبائل فون پر فیس بک ٹیکسٹ میسیجنگ کی سہولت فعال ہوجائے گی۔

Wednesday, July 29, 2015

Narendra Modi ..



                

Karachi situation ..

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے، امریکی اخبار



امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے جب کہ قتل و غارت کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کراچی میں امن وامان سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی پہلے کی نسبت آج ایک محفوظ شہر ہے جب کہ حکومت کی قیام امن کی کوششوں کے باعث قتل کے واقعات میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں گزشتہ 2 سالوں میں قتل وغارت کے واقعات میں کمی واقع ہوئی اور رواں سال بھی قتل کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔
امریکی اخبار نے رپورٹ میں مزید کہا کہ حکومت کراچی میں امن کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہیں جس کی بدولت امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے جب کہ شہر میں قیام امن کے لیے بڑا ہدف مںظم گروہ کا خاتمہ تھا۔

MQM Activist ..

ایم کیوایم کے 3 کارکن 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے



کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں محمد عتیق، محمد جمیل اور مسعود راجپوت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان بھتہ خوری، جبری فطرہ اور زکٰوۃ  وصولی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے رینجرز کی استدعا پرتینوں ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔


واضح رہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے تینوں کارکنوں محمد عتیق، محمد جمیل اور مسعود راجپوت کو گارڈن تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا۔