Showing posts with label Government. Show all posts
Showing posts with label Government. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

National action plan against terrorism will succeed if tried, Prime Minister Nawaz Sharif ..

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بناکر دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خان زادہ قوم کے بہادرسپوت تھے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی،دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بنائے گی، شجاع خان زادہ کی شہادت سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا پیغام ملا ہے، دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنا کام جاری رکھیں۔

Punjab minister Shaheed in suicide attack Shuja Khanzada ..

اٹک: وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہوگئے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اٹک میں اپنے گاؤں شادی خان میں اپنے گھر سے متصل ڈیرے پر علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ان کے ڈیرے پر پہنچ کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔  واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ اٹک سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الہیٰ نے دھماکے میں شجاع خانزادہ سمیت 11 افراد کے جاں بحق جب کہ 32 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بھاری مشینری نہ ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں دشواری درپیش ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کی شہادت کو ملک و قوم کے لئے بڑا المیہ قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شجاع خانزادہ تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سرگرمیوں میں پیش پیش تھے اور حساس اداروں نے بھی اپنی رپورٹس میں ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Minister Punjab tent suicide attack kills 8, injures including Mr Khanzada ..

اٹک: وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والے خود کش حملے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ وزیر داخلہ سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اٹک میں اپنے گاؤں شادی خان میں اپنے گھر سے متصل ڈیرے پر علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ان کے ڈیرے پر پہنچ کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امداد کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور لوگوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔
کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر خود کش حملہ ہوا جس کے باعث پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی، ملبے سے 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، پوری قوم ان کے اور دیگر افراد کے زندہ اور صحیح سلامت ہونے کی دعا کرے۔ اب تک جن افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ان میں علاقے کے ڈی ایس پی شوکت شاہ بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ اٹک سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹربھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سرگرمیوں میں پیش پیش تھے اور حساس اداروں نے بھی اپنی رپورٹس میں ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Friday, August 14, 2015

پاکستانی سائسندان ۔ پاکستانی ایٹم بم کے خالق عبد القدیر خان ..

عبد القدیر خان

پاکستانی سائسندان۔پاکستانی ایٹم بم کے خالق۔ہندوستان کے شہر بھوپال میں ایک اردو بولنے والے پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔عبد القدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان لوٹ آۓـعبد القدیر خان ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو سے ملکر "انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز" میں پاکستانی ایٹمی پروگرام کے واسطے شمولیت اختیار کی ـبعدازاں اس ادارے کا نام صدریاکستان جنرل محمدضیاءالحق نے یکم مئ 1981ءکو تبدیل کرکے ’ ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
جدید روایتی میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے
جدید روایتی میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے
جدید روایتی میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے
عبد القدیر خان پر ہالینڈ کی حکومت نے غلطی سے اہم معلومات چرانے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا لیکن ہالینڈ، بیلجیئم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسروں نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا تو انہوں نے عبد القدیر خان کو بری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ جن معلومات کو چرانے کی بنا پر مقدمہ داخل کیا گیا ہے وہ عام کتابوں میں موجود ہیںـ جس کے بعد ہالینڈ کی عدالت عالیہ نے ان کو باعزت بری کردیاـ
عبد القدیر خان وه مایه ناز سائنس دان هیں جنهوں نے آٹھ سال کے انتهائ قلیل عرصه میں انتھک محنت و لگن کیساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافته سائنس دانوں کو ورطه حیرت میں ڈالدیا. مئ 1998ء کوآپ نے بھارتی ایٹمی تجربوں کے مقابله میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے کی درخواست کی ـ بلآخر وزیراعظم میاں محمد نوازشریفنے چاغی کے مقام پر چھ کامیاب تجرباتی ایٹمی دھماکے کۓ ـ اس موقع پر عبد القدیر خان کا پورے عالم کو پیغام که هم نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا. یوں آپ پوری دنیا میں مقبول عام هوۓ. سعودی مفتی اعظم نے عبد القدیر خان کو اسلامی دنیا کا هیرو قرار دیا اور. پاکستان کیلیۓ خام حالت میں تیل مفت فراهم کرنے کا فرمان جاری کیا. اسکے بعد سے پاکستان کو سعودیه کی جانب سے خام تیل مفت فراهم کیا جارها هے. مغربی دنیا نے پرپیگنڈا کے طور پر پاکستانی ایٹم بم کو اسلامی بم کا نام دیا جسے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے بخوشی قبول کرلیا. پرویزمشرف دور میں پاکستان پر لگنے والے ایٹمی مواد دوسرے ممالک کو فراهم کرنے کے الزام کو ڈاکٹرعبدالقدیر نے ملک کی خاطر سینے سے لگایا اور نظربند رهے. انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں ـ
1993ء میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند سے نوازا۔
فاروق لغاری سے نشان امتیاز حاصل کرتے ہوئے
چودہ اگست 1996ء میں صدر فاروق لغاری نے ان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا جبکہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغا بھی انکو عطا کیا گیا
ڈاکٹرعبدالقدیر خان نےسیچٹ sachet کے نام سے ایک فلاحی اداره بنایا ـ جو تعلیمی اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم عمل هے.
ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے ہالینڈ میں قیام کے دوران ایک مقامی لڑکی ہنی خان سے شادی کی جو اب ہنی خان کہلاتی ہیں اور جن سے ان کی دو بیٹیاں ہوئیں۔

Thursday, August 13, 2015

China corridor ..

Independence Day in Islamabad decided to suspend mobile phone services ..

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دارالحکومت میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 14 اگست کو اسلام آباد میں موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی۔
واضح ر ہے کہ آج بھی یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاری کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جو کہ بحال کردی گئی ہے۔

Tuesday, August 11, 2015

Decline in gasoline gage ..



السّلامُ علیکُم!
دوستو آپ لوگوں میں سے جن جن کے پاس اپنی ذاتی گاڑیاں ہیں اُن کو آج ایک انتہائی اہم اور مُفید مشورہ دینا چاہتا ہوں. یہ ایک دلچسپ تحقیق ھے جو مُجھ تک میرے ایک colleague انسپکٹر رضا رؤف بُخاری کے ذریعے پہنچی ھے جسے مفادِ عامہ کےلیے پوسٹ کر رہا ہوں.
آپ میں سے اکثر لوگ جب اپنی کار میں پٹرول ڈلوانے کےلیے پیٹرول پمپ پر جاتے ہیں تو زیادہ تر مقدار کی بجائے قیمتاً پیٹرول کا آرڈر دیتے ہیں. مثلاً 500، 1000، 1500، 2000 وغیرہ وغیرہ. آپ کا آرڈر لے کر filler-boy آپ کو اپنی شفّافیت دِکھانے کےلیے گاڑی پر ہلکی سی تھپکی لگا کر یا میٹر کی طرف اشارہ کرکے پیٹرول ڈالنا شروع کرتا ہے اور آپ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ آپ کو پورا پیٹرول ملے گا.
جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے...
دراصل پیٹرول پمپ مالکان نے ماپ تول میں کمی کا ایک انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہوا ہے. چونکہ لوگ اکثر قیمتاً آرڈر دیتے ہیں اور اکثر پیمانہ چیک کرنے والے متعلقہ محکمے کے اہلکاران بھی چیکنگ کے دوران ایک لیٹر کا پیمانہ بھر کے دیکھتے ہیں کہ مقدار پوری ہے یا نہیں لہذا پمپ مالکان نے اپنے میٹر 500، 1000، 1500، 2000 وغیرہ پر سیٹ کیے ہوئے ہیں. مثال کے طور پر اگر 500 روپے میں 7 یا ساڑھے 7 لیٹر پٹرول آتا ہے تو یہ لوگ اُسے 5 یا 6 لیٹر پر set کر کے آپ کو چونا لگا دیں گے. میٹر پر اُتنی ہی قیمت اور مقدار نظر آئے گی لیکن درپردہ ماپ تول میں کمی کی گئی ہوگی. اسی طرح 1000، 1500، 2000 روپے کی الگ الگ setting کی ہوتی ہے.
اِس حقیقت کے آشکار ہونے کے بعد ہم نے تجربہ کر کے دیکھا اور یہ بات درست پائی گئی.غیر مُصدّقہ اطلاع کے مطابق لاہور شہر میں ماسوائے ایک یا دو پیٹرول پمپس کے تقریباً تمام اِسی طرح کی ہیرا پھیری کر رہے ہیں.
آپ دوستو کو میرا مشورہ ہے کہ جب بھی پیٹرول ڈلوائیں تو بہترین حل یہ ہے کہ قیمت کی بجائے مقدار کے لحاظ سے پیٹرول ڈلوائیں اور وہ بھی commom number میں نہیں. یعنی 5، 10، 15، 20 لیٹر میں نہیں بلکہ 7، 9، 13، 17، 23 وغیرہ وغیرہ جیسے un-common نمبر کا استعمال کریں. اس طرح آپ نقصان سے بچ جائیں گے.
اللہ ہمیں اِن ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں کمی کرنے والے اِن white-collar criminals کے شر سے محفوظ رکھے. آمین.
اس پیغام کو مفادِ عامہ کےلیے صدقہء جاریہ کے طور پر پھیلائیں.
شُکریہ.

Monday, August 10, 2015

Reham Khan says ..


Indian government devises another conspiracy against Pakistan ..

نئی دہلی: گورداسپوراور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنے پر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئے پروپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کارووائیاں کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں بھارت انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اس حوالے سےبھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو عملی جامع پہنائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گورداسپور اور ادھم پور میں دہشتگرد حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم بھارت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔

Wafaqi Wazir-e-Dakhla Chaudhry Nisar says ..


         

Saturday, August 8, 2015

Graffiti on the old-fashioned sword became a headache for the administration of the British Library ..


لندن: دنیا کے اہم ترین عجائب گھر برٹش لائبریری میں رکھی ایک قدیم تلوار کی دھار پر لکھے حروف کو جاننے میں ناکامی کے بعد عجائب گھر انتظامیہ نے عوام سے اس تلوار پر لکھے حروف کو سمجھنے میں مدد مانگی ہے۔
1825 میں لنکنشائرمیں دریائے وتھم کے کنارے پائی جانے والی یہ تلوار بادشاہ جون کے عہد کی ہے اوراس کا وزن ایک کلو سے زائد جب کہ لمبائی 38 انچ ہے تاہم تلوار پر ایک ایسی تحریر لکھی ہوئی ہے جسے پڑھنے سے عجائب گھر انتطامیہ قاصر ہے اور اب اس نے عوام سے اس تحریر کو سمجھنے میں تعاون طلب کیا ہے۔
تلوار کی دھار پر NDXOXCHWDRGHDXORVI تحریر ہے جس کا مطلب جاننے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے۔ ایک ماہر کے مطابق تحریر کے درمیان CHWDRGHD لکھا ہے  جو جرمن زبان میں تلوار کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اسپیلنگ میں چند غلطیاں ہیں جب کہ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اسے بنانے والا ان پڑھ تھا اور اس تحریر کا کوئی مطلب نہیں لیکن ایک ماہر نے ان الفاظ کے مطلب جنگ کیلیے تیار رہنا بتائے ہیں۔
برٹش لائبریری کے مطابق لوگ اس تحریر کی دلچسپ اور حیرت انگیز مطلب بیان کررہے ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی شخص نے اس کا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے اس تلوار کو خصوصی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔

Kisan dushman hukmaran aor Imran Khan ka kirdar,, By Hassan Nisar ..


 

Aik Chip hazar sukh,, By Najam Sethi ..


Sheikh Rasheed says ..