Showing posts with label Jarmani. Show all posts
Showing posts with label Jarmani. Show all posts

Saturday, August 8, 2015

Graffiti on the old-fashioned sword became a headache for the administration of the British Library ..


لندن: دنیا کے اہم ترین عجائب گھر برٹش لائبریری میں رکھی ایک قدیم تلوار کی دھار پر لکھے حروف کو جاننے میں ناکامی کے بعد عجائب گھر انتظامیہ نے عوام سے اس تلوار پر لکھے حروف کو سمجھنے میں مدد مانگی ہے۔
1825 میں لنکنشائرمیں دریائے وتھم کے کنارے پائی جانے والی یہ تلوار بادشاہ جون کے عہد کی ہے اوراس کا وزن ایک کلو سے زائد جب کہ لمبائی 38 انچ ہے تاہم تلوار پر ایک ایسی تحریر لکھی ہوئی ہے جسے پڑھنے سے عجائب گھر انتطامیہ قاصر ہے اور اب اس نے عوام سے اس تحریر کو سمجھنے میں تعاون طلب کیا ہے۔
تلوار کی دھار پر NDXOXCHWDRGHDXORVI تحریر ہے جس کا مطلب جاننے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے۔ ایک ماہر کے مطابق تحریر کے درمیان CHWDRGHD لکھا ہے  جو جرمن زبان میں تلوار کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اسپیلنگ میں چند غلطیاں ہیں جب کہ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اسے بنانے والا ان پڑھ تھا اور اس تحریر کا کوئی مطلب نہیں لیکن ایک ماہر نے ان الفاظ کے مطلب جنگ کیلیے تیار رہنا بتائے ہیں۔
برٹش لائبریری کے مطابق لوگ اس تحریر کی دلچسپ اور حیرت انگیز مطلب بیان کررہے ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی شخص نے اس کا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے اس تلوار کو خصوصی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔