Showing posts with label Raheel Sharif. Show all posts
Showing posts with label Raheel Sharif. Show all posts

Sunday, September 6, 2015

Army chief's speech

Army chief's speech

We are conventional or unconventional war, Army Chief

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہیں، دشمن نے اگر جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور طاقت سے جواب ملے گا جب کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں ہے۔
یوم دفاع کے 50 سال مکمل ہونے پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے جب کہ ایئرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ اورچیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیر اور شہدا وطن کے عزیزواقارب کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی ،تقریب  میں چیرمین سینیٹ رضا ربانی،وزیردفاع خواجہ آصف، اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ، وفاقی وزرا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q16.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/chief.jpg
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آج کا یوم دفاع خاص اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ پاکستان آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ظلم و بربریت کی انتہا تھی اور سانحے کے شہدا نے ملکی یکجہتی میں کلیدی کردار ادا کیا جب کہ سانحہ پشاورمیں ملوث زیادہ تردہشتگرد اپنے انجام کوپہنچ چکے ہیں اور ہم دہشت گردوں کے مددگار اور سہولت کاروں کو بھی کیفردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے اور افواجِ پاکستان اپنے ملک کے نوجوانوں کے جنون اور جذبے کیساتھ کھڑی ہے جب کہ میں شہدا وطن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس عہد کو دہراتا ہوں کہ شہدا کے خون کو کبھی رائیگاں جانے نہیں دوں گا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q17.jpg
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ مجھے فخرہےمیں جنگی اعتبارسے دنیا کی بہترین فوج کاکمانڈرہوں، ہماری فوج کا کوئی ثانی نہیں اور افواج پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جب کہ کراچی اور بلوچستان میں سول ملٹری قیادت امن قائم کرنے میں کامیاب رہی اور یہ عمل بھرپور طریقے سے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے دہشتگردوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے پیش کرکے کلیدی کردارادا کیا، اب ریاست کے تمام اداروں کو نیشنل ایکشن پلان پر خلوص نیت سے عمل کرنا ہوگا تاکہ نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد جلد حاصل ہوسکیں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q25.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/chief1.jpg
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کو غیر روایتی جنگ کا سامنا ہے اور ہم روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہیں، چاہے”ہاٹ اسٹارٹ” ہو یا “کولڈاسٹارٹ” ہم تیارہیں جب کہ دشمن نے اگر جارحیت کی کوشش کی تو اسے ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑے گی اور اسے بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q35.jpg
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے ظلم سہہ رہے ہیں، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں ہے جب کہ وقت آگیا ہےکہ اب مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہو۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q45.jpg
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے اور ان کے ساتھ ہمارا تاریخی اور خون کا رشتہ ہے جو کوئی نہیں توڑ سکتا جب کہ ہم نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کی تاہم کچھ امن دشمن طاقتیں ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں، لیکن وہ کبھی اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ قومی فریضہ ہے اور یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے بہت اہم ہے جب کہ فوج اس منصوبے کی تکمیل میں اپناکردارادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کا واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

Tuesday, August 18, 2015

Army chief meets Prime Minister ..

Army chief meets Prime Minister

Discusses security situation

Army chief meets Prime Minister, discusses security situation ..

اسلام آ باد: وزیراعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اور ملک کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں و مالی معاونین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں طے کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سرفہرست رکھا جائے گا۔

Army chief meets Prime Minister


Sunday, August 16, 2015

Suicide attack in Attock, Punjab Home Secretary Shaheed Shuja ..

Suicide attack in Attock

Punjab Home Secretary Shaheed

Shuja Khanzada Shaheed


Former ISI Chief Hamid Gul ..

جس قوم کی فطرت تھی بغاوت کرنا۔۔!!!

تم نے اُس قوم کے دِلوں پے خکومت کی ہے۔!جنرل صاحب اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرما۔مرخوم جنرل خمید گل صاحب کا جنازہ لے کے جا رہے ہیں آرمی چیف بھی موجود ۔۔۔!!!


Army's intelligence agencies to reach the perpetrators of the attack on Mr Khanzada ..

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، انہوں نےعظیم مقصد کے لیے قربانی دی،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ایسے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Thursday, August 13, 2015

I was relieved by the decision of the military court, were hanged publicly, killing parents ..

پشاور: آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سزائے موت سنانے پر اے پی ایس کے شہدا بچوں کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری قوم کے دشمن ہیں۔ شہدا غازی فورم کے کو آرڈینیٹر قیصر خان نے کہا کہ ہمیں ان قاتلوں کو سزا سنائے جانے پر خوشی ہے۔ ایک شہید طالب علم عزیر علی کی والدہ نے کہا کہ ملزموں کو سزا سنانے سے ہمیں سکون مل گیا ہے۔ ہمارے بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانی چاہیے۔ اے پی ایس کے ایک اور شہید طالب علم مبین شاہ کے والدہ نے کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس فیصلے پر ان کے شکر گزار ہیں، ان دہشت گردوں کو سرعام لٹکایا جائے۔

Army Chief Raheel Sharif ..