Showing posts with label Smuggling. Show all posts
Showing posts with label Smuggling. Show all posts

Thursday, August 20, 2015

Model Ali criminal case was more hanging ..

Model Ayyan Ali

 Ayyan criminal case was more hanging 

Ayyan criminal case was more hanging
راولپنڈی: عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے جب کہ قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم عائد کرنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ آج کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر ایان علی کے وکیل خرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد 3 میں سے 2 ملزموں محمد ادریس اور ممتاز کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے جب کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ سماعت کے موقع پر کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگنگ کیس کے واضح ثبوت موجود ہیں جب کہ باقی دونوں ملزموں کا معاملہ الگ ہے، دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور فرار ہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کسٹم حکام کی سرزنش کی اور انہیں دونوں ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی عدالت نے 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کے معاملے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی پر مسلسل چوتھی سماعت کے موقع پر بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ 2 مرتبہ جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے اور 2 مرتبہ قانونی معاملات ادھورے ہونے کے باعث معاملہ لٹکا رہا۔

Tuesday, August 18, 2015

Model Ayyan Ali Charge Sheet Ready ..

Model Ayyan Ali 

Model Ayyan Ali Charge Sheet Ready

Model Ayyan Ali Charge Sheet Ready
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد معروف ماڈل ایان علی کیخلاف جمعہ21اگست کو فرد جرم عائدکرنے کیلیے باقاعدہ3 نکاتی چارج شیٹ تیارکر لی گئی۔
ملزمہ کو بھی طلب کیا گیا ہے،چارج شیٹ میں ماڈل ایان علی کو 506800امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس مقدمے کے2 مفرور ملزمان ماڈل کی پراپرٹی کے مبینہ خریدار محمد اویس اور پراپرٹی ڈیلر ممتازحسین کوکسٹم کی تفتیشی ٹیم نے اشتہاری قرار دے دیا ہے،دونوںکو انٹرپول کی مدد سے پاکستان واپس لانے کی تمام کوششیں بھی ناکام ہوگئی ہیں،پرسوں ماڈل کسٹم عدالت میں پیش ہوگی۔

Model Ayyan Ali 


Saturday, August 15, 2015

US to drug trafficking, smuggling pigeons' caught ..

واشنگٹن: آپ نے اکثرو بیشتراسمگلنگ کے جرم میں انسانوں کی گرفتاری کا سنا ہوگا لیکن امریکا میں پولیس نے ایک ایسے کبوترکو پکڑ لیا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سان رافیل ڈی الاہیولہ شہرمیں واقع ایک جیل کی چھت سے ایک ایسے کبوترکو حراست میں لے لیا ہے جس کے ذریعے منشیات اسمگل کی جاتی تھی، پولیس نے اس کبوترکی تصاویرآن لائن پوسٹ کرتے ہوئے اسے ’’ڈرگ ڈوو‘‘ یا ’’منشیات کبوتر‘‘ قراردیا ہے۔ کبوتر کے سینے پر زپ والی ایک چھوٹی تھیلی لگی تھی جس میں کچھ منشیات موجود تھی جس میں 14 گرام کوکین اور اتنی ہی مقدارحشیش کی تھی۔ کوسٹاریکا وزارتِ انصاف نے اس کی تصاویر کے ساتھ تفصیلات فراہم کی ہیں جس کے مطابق منشیات کی قیمت 280 ڈالریا 28 ہزارپاکستانی روپے ہیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ جیل میں موجود کسی قیدی نے منشیات کے لیے اس کبوترکو خصوصی تربیت فراہم کی ہے جو کسی ڈاکیے کی طرح 2 مقامات پرآتا جاتا رہتا ہے اورمنشیات منتقل کرتا ہے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ اس سے قبل کتوں اور بلیوں کو بھی منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب لگتا ہے کہ وہ باہرسے نشہ آوراشیا بھیجنے کے لیے کبوتروں کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل کولمبیا میں 2011 اورارجنٹینا میں 2013 میں کبوتروں کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس نے کبوتر کو پکڑنے کے بعد اسے ایک چڑیا گھر کے پنجرے میں رکھ دیا ہے جہاں جانوروں  کے ماہرین نے اس کا معائنہ کرکے بتایا کہ کبوتر کو چھوٹا وزن کئی میل تک لے جانے کی تربیت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم میں قریباً ڈھائی لاکھ کبوتروں کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا گیا تھا جو میدانِ جنگ میں خفیہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کیے جاتے رہے تھے۔