Showing posts with label Police. Show all posts
Showing posts with label Police. Show all posts

Monday, August 17, 2015

Wasim Akram fired case, the court hearing the police submitted a final order ..

Wasim Akram Firing case

 The court hearing the police submitted a final order

Wasim Akram fired case, the court hearing the police submitted a final order
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کنیز فاطمہ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ملزم الطاف احمد کو 28 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر الرحمان نے پہلے ہی سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

 Firing case


Saturday, August 15, 2015

US to drug trafficking, smuggling pigeons' caught ..

واشنگٹن: آپ نے اکثرو بیشتراسمگلنگ کے جرم میں انسانوں کی گرفتاری کا سنا ہوگا لیکن امریکا میں پولیس نے ایک ایسے کبوترکو پکڑ لیا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سان رافیل ڈی الاہیولہ شہرمیں واقع ایک جیل کی چھت سے ایک ایسے کبوترکو حراست میں لے لیا ہے جس کے ذریعے منشیات اسمگل کی جاتی تھی، پولیس نے اس کبوترکی تصاویرآن لائن پوسٹ کرتے ہوئے اسے ’’ڈرگ ڈوو‘‘ یا ’’منشیات کبوتر‘‘ قراردیا ہے۔ کبوتر کے سینے پر زپ والی ایک چھوٹی تھیلی لگی تھی جس میں کچھ منشیات موجود تھی جس میں 14 گرام کوکین اور اتنی ہی مقدارحشیش کی تھی۔ کوسٹاریکا وزارتِ انصاف نے اس کی تصاویر کے ساتھ تفصیلات فراہم کی ہیں جس کے مطابق منشیات کی قیمت 280 ڈالریا 28 ہزارپاکستانی روپے ہیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ جیل میں موجود کسی قیدی نے منشیات کے لیے اس کبوترکو خصوصی تربیت فراہم کی ہے جو کسی ڈاکیے کی طرح 2 مقامات پرآتا جاتا رہتا ہے اورمنشیات منتقل کرتا ہے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ اس سے قبل کتوں اور بلیوں کو بھی منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب لگتا ہے کہ وہ باہرسے نشہ آوراشیا بھیجنے کے لیے کبوتروں کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل کولمبیا میں 2011 اورارجنٹینا میں 2013 میں کبوتروں کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس نے کبوتر کو پکڑنے کے بعد اسے ایک چڑیا گھر کے پنجرے میں رکھ دیا ہے جہاں جانوروں  کے ماہرین نے اس کا معائنہ کرکے بتایا کہ کبوتر کو چھوٹا وزن کئی میل تک لے جانے کی تربیت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم میں قریباً ڈھائی لاکھ کبوتروں کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا گیا تھا جو میدانِ جنگ میں خفیہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کیے جاتے رہے تھے۔

NA-19 by-election voting for Haripur ..

ہری پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہسار 480 ہے جس کے لئے 553 پولنگ اسٹیشنز اور 1218 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ چالیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 209 کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور فوج ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو حلقے میں تعنیات کیا گیا ہے۔
ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور تجرباتی بنیادوں پر بائیو میٹرک مشینیں 30 پولنگ اسٹیشنز پر لگائی گئی ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں ہیں تاہم تحریک انصاف کے راجہ عامر، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پیپلزپارٹی کے محمد طاہر کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ 4 امیدوارآزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ ہری پور سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر کامیاب قرار پائے تھے جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب نے چیلنج کردیا تھا اور پھر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد (ن) لیگ کے امیدوار فاتح قرار پائے۔ اس بار تحریک انصاف کے امیدوار نے (ن) لیگ کی فتح کو چیلنج کیا جس پر سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

Saturday, August 8, 2015

Despite desperate efforts to police the funds could not be Pakistan ..

امرتسر: بھارتی پولیس ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود چندا نامی خاتون کو پاکستانی ثابت نھیں کر سکی اور اپنے فلاپ ڈرامے کو نیا رنگ دینے کے لئے پولیس نے عدالت سے پولی گرافکس ٹیسٹ کی اجازت مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر پولیس نے چندا کو مقامی عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ چندا کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نھیں ہو سکی ہے لہذا اس کے ریمانڈ میں مزید 4 روز کا اضافہ کیا جائے اور اس کے پولی گرافکس ٹیسٹ کی اجازت دی جائے تاکہ چندا شہریت کے حوالے سے پتہ لگایا جا سکے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے چندا کے ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے اس کے پولی گرافکس ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے چندا نامی خاتون کو 15 روز قبل جالندھر سے گرفتار کر کے الزام عائد کیا تھا کہ چندا کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن بھارتی حکام اب تک اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نھیں کر سکے۔