Showing posts with label Taxes. Show all posts
Showing posts with label Taxes. Show all posts

Monday, August 3, 2015

The bulk of India's population is suffering from severe poverty, survey

بھارت کی آبادی کا بڑا حصہ شدید غربت کا شکار ہے، سروے



نئی دلی: بھارت میں معاشی ، معاشرتی اور ذاتوں سے متعلق کئے گئے تازہ سروے  سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتیوں کی اکثریت اس وقت شدید غربت کی شکار ہے ۔
مردم شماری میں بھارت کے طول وعرض میں 30 کروڑ گھرانوں کا سروے کیا گیا جس سے انکشاف ہوا کہ 73 فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے جن میں سے صرف 5 فیصد ٹیکس دینے کی سکت رکھتی ہے صرف ڈھائی فیصد چار پہیوں کی سواری رکھتے ہیں اور 10 فیصد تنخواہ والی ملازمت کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان دیہاتوں میں صرف ساڑھے تین فیصد افراد گریجویٹ ہیں جب کہ 35 فیصد آبادی لکھنے یا پڑھنے سے قاصر ہے۔
اگرچہ بھارت میں غربت کی تعریف پر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے لیکن 2014 میں پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی قریباً 29 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے جن کی تعداد 36 کروڑ30 لاکھ سے زائد ہے جب کہ دیہاتوں میں 57 فیصد اور شہروں میں 47 فیصد افراد اپنی آمدنی صرف خوراک پر خرچ کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر 73 فیصد آبادی کی ماہانہ آمدنی 5 ہزاربھارتی روپے سے بھی کم ہے۔

Wednesday, July 29, 2015

Punjab Government withdrew the tax ..


Mobile Internet ..

ٹیکسوں کا بوجھ صارفین پر منتقل، موبائل فون آپریٹرز نے انٹر نیٹ چارجز بڑھا دیئے



کراچی: موبائل فون کمپنیوں نے تھری جی انٹرنیٹ سروس پر عائد ٹیکس صارفین کو منتقل کرتے ہوئے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 2 کمپنیوں نے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح کے مطابق اضافہ شدہ چارجز سے مطلع کر دیا ہے، ایک کمپنی نے نئے چارجز کا اطلاق 24جولائی سے کردیا ہے جبکہ دوسری کمپنی 4اگست سے نئے چارجز وصول کرے گی۔
باقی کمپنیوں کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا جائے گا، تھری جی کے ساتھ ٹوجی اور فور جی صارفین کو بھی اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر صوبائی 18.5سے 19.5فیصد سروس ٹیکس اور 14فیصد فیڈرل ٹیکس کے نفاذ کے بعد موبائل کمپنیوں کے لیے اضافی ٹیکس صارفین کو منتقل کرنا ناگزیر ہوچکا تھا۔
سندھ اور کے پی کے میں انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکس کا معاملہ عدالتوں میں زیر غور ہے اور موبائل فون کمپنیاں سندھ اور کے پی کے میں خدمات پر جی ایس ٹی کی مد میں ٹیکس صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے خود اپنے ریونیو میں سے الگ کرکے جمع کرتی رہیں تاہم اب موبائل فون کمپنیوں نے 19.5فیصد کے لحاظ سے خدمات پر صوبائی جنرل سیلز ٹیکس ملک گیر سطح پر صارفین سے وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکسوں کے خلاف ڈیجیٹل کمیونٹی کی احتجاجی مہم پنجاب حکومت کی وعدہ خلافی کے بعد دم توڑ گئی ہے اور اب صارفین کے پاس بھی ٹیکسوں کی یلغار کے آگے ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا، پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ پر انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کمپنیوں کے احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پنجاب حکومت اس یقین دہانی کو پورا نہیں کر سکی اور پنجاب میں بھی انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کردیا گیا۔