Showing posts with label Wi-fi. Show all posts
Showing posts with label Wi-fi. Show all posts

Tuesday, August 18, 2015

Get him to throw garbage and free Wi-Fi ..

Wi-Fi Signals

نئی دھلی: بھارت میں ایک کوڑے دان بنایا گیا ہے جو کچرے ڈالنے والے کو انعام کے طور پرمفت وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ فراہم کرتا ہے۔
کامرس کے دو گریجویٹ نے یہ اہم ایجاد کی ہے جسے انہوں نے ’وائی فائی بن یا وائی فائی کوڑے دان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جب بھی لوگ اس میں کچرا ڈالتے ہیں انہیں مفت وائی فائی ملتا ہے۔ کوڑے دان وائی فائی کے بانیوں میں سے ایک پراتیک اگروال کا کہنا تھا کہ جب کوئی کوڑے دان میں کچرا پھینکتا ہے تو کوڑا دان ایک کوڈ بھیجتا ہے جسے مفت وائی فائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،‘
اگروال کے ساتھ ان کے ساتھی راج ڈیسائی نے سنگاپور اور ڈنمارک سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا ہے تاکہ وہ اطراف کی صفائی کے بارے میں نئے خیالات اور آئیڈیاز پر کام کرسکیں اور لوگوں کا رویہ بھی تبدیل کیا جاسکے۔ ان دونوں پروگرامر نے انہی ممالک سے کئی آئیڈیاز لیے اور انہیں بھارت میں آزمانے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگ اپنی جگہ کو صاف رکھ سکیں اور لوگوں سے رابطے میں بھی رہیں۔
دونوں نے اپنے خرچ  پر بنگلور، کولکتہ اور دہلی کے ہفتہ وار میوزک فیسٹول میں وائی فائی کوڑے دان نصب کیے جو بہت کامیاب ہوئے اور لوگوں نے صفائی میں بھی ہاتھ بٹایا۔ اس عمل کے ذریعے وہ نہ صرف عوام کا رویہ بدلنا چاہتے ہیں بلکہ وہ انفرادی طور پر ان کی اصلاح بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ ہوسکے۔

Wi-Fi Signals