Showing posts with label New Dehli. Show all posts
Showing posts with label New Dehli. Show all posts

Wednesday, September 9, 2015

India 2 maids in Saudi diplomat accused of rape ..

Rape Cases

India 2 maids in Saudi diplomat accused of rape

India 2 maids in Saudi diplomat accused of rape
نئی دلی: بھارت میں 2 گھریلو ملازماؤں نے ایک سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دلی سے ملحق شہر گڑ گاؤں میں 2 نیپالی خواتین نے ایک سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشددد کا الزام عائد کیا ہے۔ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی سفارتکار پہلے انہیں جدہ لے گیا اور پھر مبینہ طور پر کئی بار جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس بھارت لایا گیا اور ایک فلیٹ میں لے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین نے جس فلیٹ کا پتہ بتایا ہے وہ سعودی سفارتخانے کے زیر استعمال ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سفارت خانے نے ان الزمات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے آگاہ ہیں اور سعودی عرب کے سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔

Rape Cases

Monday, September 7, 2015

Fastest typing on the keyboard with nose ..

Fastest Typing

Typing on the keyboard with nose, a new fastest record

نئی دیلی: دنیا بھر میں دلچسپ و عجیب و غریب ریکارڈ قائم کرنے والے حضرات اپنے نام کے لیے انوکھی کاوشیں کرتے ہیں جس کی ایک مثال بھارتی شہری ونود کمار چوہدری ہیں جنہوں نے ناک کی مدد سے کی بورڈ پر تیز ترین ٹائپنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔  
بھارتی دارالحکومت ونود کمار چوہدری نے اپنی ناک سے کی بورڈ پر46.30 سیکنڈز میں  103 حروف پر مشتمل جملہ  Guinness world records have challenged me to type this sentence using my nose in the fastest time‘  ٹائپ کرکے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ونود کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں ٹائپنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ ٹائپنگ اور کمپوزنگ کے نت نئے طریقوں کو آزمانے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے دسمبر 2014 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق حال ہی میں کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محمد خورشید حسین نے اپنی ناک سے 47.44 سیکنڈز میں 103 حروف پر مبنی یہی تحریر ٹائپ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Fastest Record

Wednesday, August 26, 2015

Muslims in India ..

Muslims

An increase of 3 million to 40 million Muslims in India, the Hindu population decline

An increase of 3 million to 40 million Muslims in India, the Hindu population decline
نئی دلی: بھارت میں2001 سے 2011 کے درمیان مسلمانوں کی آباد میں 3 کروڑ 40 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوؤں کی شرح 80 فیصد سے کم ہوئی ہے۔ 
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2011 میں بھارت کی کل آبادی ایک ارب 21 کروڑ 9 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل تھی، دس برسوں میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13.8 کروڑ سے بڑھ کر 2011 تک 17.22 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ان دس سالوں میں ملک کی مجموعی آبادی میں ہندوؤں کی تعداد  0.7 فیصد کم ہوکر 96 کروڑ 63 لاکھ سے زائد ہے۔ بھارت میں عیسائیوں کی آبادی 2 کروڑ 78 لاکھ، سکھوں کی آبادی 2 کروڑ 8 لاکھ، بودھ مت کے ماننے والے 84 لاکھ  جب کہ جین مذہب کے ماننے والوں کی آبادی 45 لاکھ ہے۔ ان کے علاوہ دیگر مذاہب اور مسلک کے ماننے والوں کی تعداد 79 لاکھ ہے۔
2001 سے 2011 کے درمیان بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 24.6 فی صد جب کہ ہندوؤں میں اضافے کی شرح 16.8 رہی۔ بھارت میں آبادی کے لحاظ سے ہندوؤں کی تعداد 79.8 فی صد، مسلمانوں کی آبادی 14.2 ہے، اس کے علاوہ بھارت میں آباد 2.3 فیصد لوگوں کا مذہب عیسائیت، سکھ مت کے ماننے والے 1.7 فی صد، بودھ مت کے ماننے والے 0.7 فی صد ہیں اور جین مذہب کے ماننے والے 0.4 فی صد ہیں۔
واضح رہے کہ 1947 میں انڈیا کی پہلی مردم شماری ہوئی تھی اور اس وقت ہندو آبادی کا تناسب 84.1 فیصد تھا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق 2022 میں بھارت کی آبادی چین سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

Muslims

India

Saturday, August 22, 2015

Pakistan vs India series ..

Pakistan vs India series

Pakistan-India series, the expectations went out last

Pakistan-India series, the expectations went out last
لاہور / نئی دہلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی امیدوں کا آخری دیا بھی بجھ گیا، مذاکرات میں ٹال مٹول سے مودی سرکار نے شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز پڑوسی ملک جائینگے نہ باہمی مقابلوں کے سلسلے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوگی، تازہ پیش رفت سے پی سی بی حکام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی،تھنک ٹینک کو ’’بی‘‘ پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ جلد کرنا ہوگا، دسمبر میں صرف زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہی فارغ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو رواں سال بھارت کی میزبانی کرنا ہے،3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے پی سی بی کی جانب سے نیوٹرل وینیو یو اے ای کا انتخاب بھی کیا جا چکا، اس ضمن میں دونوں کرکٹ بورڈز نے ایم او یو پر دستخط کیے ہوئے ہیں، مگر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، سرحدوں پر بھی فائرنگ کا تبادلہ معمول بن چکا ہے۔
اس صورتحال میں بی سی سی آئی کو سیریز سے انکار کے بہانے تراشنے کا موقع مل گیا،سیکریٹری انوراگ ٹھاکر ایک سیاست دان بھی ہیں، انھوں نے بار بار مخالفانہ بیان داغے،پاکستان پر دراندازی کا الزام دھرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ہمارے ملک کا امن متاثر ہورہا ہے،سرحدوں پر کشیدگی ہو توکرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔
گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز 23 اگست کو مذاکرات کیلیے بھارت جا رہے ہیں، ان سے باہمی سیریز کے حوالے سے بھی تعمیری بات ہوئی، وہ اپنے دورے کے دوران کوئی مثبت پیش رفت کرنے کی کوشش کریںگے، اس دوران برف پگھل گئی تو یو اے ای میں مقابلوں کے امکانات میں اضافہ ہوجائے گا، مگر گذشتہ روز اطلاعات سامنے آئیں کہ بھارت  مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ، حکام نے الزام عائد کیاکہ پاکستان طے شدہ ایجنڈے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
پڑوسی ملک کی جانب سے لگائی جانے والی نئی شرائط کے بعد بات چیت آگے نہیں بڑھا سکتے، بھارت کی طرف سے مذاکرات میں ٹال مٹول نے جہاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے امکانات پر کاری ضرب لگائی وہیں باہمی سیریز کی رہی سہی امیدوں پربھی پانی پھر گیا،یاد رہے کہ بی سی سی آئی کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے کلیئرنس درکار تھی،رواں ماہ کے آخر میں کرکٹ کمیٹی اجلاس میں بات چیت کرکے کوئی حتمی جواب دینا تھا جس کے امکانات اب باقی دکھائی نہیں دیتے، مذاکرات ختم کرنے کی اطلاعات پر پی سی بی حکام میں بھی شدید مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے۔
ان کے مطابق پاک بھارت سیریز کو عالمی کرکٹ میں ایشز سے بھی زیادہ توجہ ملتی ہے، نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے شائقین ان مقابلوں پر نگاہیں مرکوز رکھتے ہیں، کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے لیکن یہاں ہر بار کشیدگی کا نزلہ کھیلوں پر گرا دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک  کے مابین آخری مختصر سیریز دسمبر2011 اور جنوری 2012میں ہوئی تھی جب پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا، اس دوران 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے۔
روایتی حریفوں کے مقابلے ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسے آئی سی سی ایونٹس میں ہی ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی صورتحال میں پی سی بی کا تھنک ٹینک سر جوڑ کر کسی اور ٹیم کو یواے ای بلانے پر غور کرے گا کیونکہ اس کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے کیلیے زیادہ وقت باقی نہیں بچے گا۔ یاد رہے کہ ’’بی‘‘  پلان کا ذکر چیئرمین بورڈ شہریار خان بھی بار بار کرتے رہے ہیں مگر دسمبر میں صرف زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہی فارغ ہوں گی۔

Pakistan vs India series

Tuesday, August 18, 2015

Get him to throw garbage and free Wi-Fi ..

Wi-Fi Signals

نئی دھلی: بھارت میں ایک کوڑے دان بنایا گیا ہے جو کچرے ڈالنے والے کو انعام کے طور پرمفت وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ فراہم کرتا ہے۔
کامرس کے دو گریجویٹ نے یہ اہم ایجاد کی ہے جسے انہوں نے ’وائی فائی بن یا وائی فائی کوڑے دان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جب بھی لوگ اس میں کچرا ڈالتے ہیں انہیں مفت وائی فائی ملتا ہے۔ کوڑے دان وائی فائی کے بانیوں میں سے ایک پراتیک اگروال کا کہنا تھا کہ جب کوئی کوڑے دان میں کچرا پھینکتا ہے تو کوڑا دان ایک کوڈ بھیجتا ہے جسے مفت وائی فائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،‘
اگروال کے ساتھ ان کے ساتھی راج ڈیسائی نے سنگاپور اور ڈنمارک سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا ہے تاکہ وہ اطراف کی صفائی کے بارے میں نئے خیالات اور آئیڈیاز پر کام کرسکیں اور لوگوں کا رویہ بھی تبدیل کیا جاسکے۔ ان دونوں پروگرامر نے انہی ممالک سے کئی آئیڈیاز لیے اور انہیں بھارت میں آزمانے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگ اپنی جگہ کو صاف رکھ سکیں اور لوگوں سے رابطے میں بھی رہیں۔
دونوں نے اپنے خرچ  پر بنگلور، کولکتہ اور دہلی کے ہفتہ وار میوزک فیسٹول میں وائی فائی کوڑے دان نصب کیے جو بہت کامیاب ہوئے اور لوگوں نے صفائی میں بھی ہاتھ بٹایا۔ اس عمل کے ذریعے وہ نہ صرف عوام کا رویہ بدلنا چاہتے ہیں بلکہ وہ انفرادی طور پر ان کی اصلاح بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ ہوسکے۔

Wi-Fi Signals


Indian President Pranab Mukherjee's wife dies ..

Indian President

 Pranab Mukherjee's wife dies

Indian President Pranab Mukherjee's wife dies
اسلام آباد / نئی دہلی: بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی اہلیہ منگل کی صبح چل بسیں، ان کی عمر 74سال تھی۔
بھارت کے ایوان صدر راشٹر پتی بھون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول سورا مکھر جی صبح 10بجکر 51 منٹ پر چل بسیں۔ وہ طویل عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور 2 ہفتے قبل انھیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں تھیں اور انھیں مصنوعی تنفس دیا جا رہا تھا۔ وہ 2کتابوں کی مصنفہ بھی تھیں۔

India President


Sunday, August 16, 2015

Stuart remembered the Indians were summoned for the second test ..

Stuart remembered the Indians

Stuart remembered the Indians for the Second Test
دونوں ممالک میں سیریز کا دوسرا طویل دورانیے کا میچ پی سارا اوول گراؤنڈ میں 20 اگست سے شیڈول ہے، اسٹورٹ بنی اسکواڈ کے 15ویں ممبر بنائے گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل انجرڈ ہوجانے والے مرالی وجے کی وطن واپسی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، ہاتھ میں تکلیف کے باوجود بیٹنگ کرنے والے شیکھر دھون کی بابت بھی بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے چپ سادھی ہوئی ہے، اسٹورٹ چھٹے نمبر بیٹنگ کے علاوہ پانچویں بولر کے طور پر بھی بھارتی ٹیم کیلیے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، انھوں نے اپنے کیریئر کے تین ٹیسٹ میچز 2014 کے وسط میں دورئہ انگلینڈ میں ہی کھیلے ہیں۔