Showing posts with label Computer. Show all posts
Showing posts with label Computer. Show all posts

Monday, September 7, 2015

Fastest typing on the keyboard with nose ..

Fastest Typing

Typing on the keyboard with nose, a new fastest record

نئی دیلی: دنیا بھر میں دلچسپ و عجیب و غریب ریکارڈ قائم کرنے والے حضرات اپنے نام کے لیے انوکھی کاوشیں کرتے ہیں جس کی ایک مثال بھارتی شہری ونود کمار چوہدری ہیں جنہوں نے ناک کی مدد سے کی بورڈ پر تیز ترین ٹائپنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔  
بھارتی دارالحکومت ونود کمار چوہدری نے اپنی ناک سے کی بورڈ پر46.30 سیکنڈز میں  103 حروف پر مشتمل جملہ  Guinness world records have challenged me to type this sentence using my nose in the fastest time‘  ٹائپ کرکے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ونود کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں ٹائپنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ ٹائپنگ اور کمپوزنگ کے نت نئے طریقوں کو آزمانے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے دسمبر 2014 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق حال ہی میں کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محمد خورشید حسین نے اپنی ناک سے 47.44 سیکنڈز میں 103 حروف پر مبنی یہی تحریر ٹائپ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Fastest Record

Sunday, August 16, 2015

Protect computer systems from viruses and hacking ..

کیلے فورنیا کی سلیکون ویلی میں ہزاروں ہائی ٹیک کمپنیاں قائم ہیں جن میں کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر بنائے جاتے ہیں۔ یہاں دنیا کی بڑی ہائی ٹیک کارپوریشنز کے علاوہ چھوٹی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ ان کمپنیوں میں کتنے ہی ماہر پروگرامر نت نئے اینٹی وائرس پروگرام تیار کرنے اور پہلے سے موجود سیکیورٹی سوفٹ ویئرز کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ سوفٹ ویئرز کمپیوٹر کے صارفین کو ہیکرز اور ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں اینٹی وائرس اوراینٹی ہیکنگ سوفٹ ویئر بنانے والی کمپنیاں اپنے کمپیوٹروں تک ہیکروں کی رسائی ناممکن بنانے کے لیے کسی جادوگر کی خدمات حاصل کرلیں؟ بہ ظاہر یہ بات ناقابل یقین معلوم ہوتی ہے، مگر یہ حقیقت ہے کہ سلیکون ویلی کی بڑی بڑی ہائی ٹیک کمپنیاں اپنی سیکیورٹی کے لیے جادو پر انحصار کررہی ہیں۔
ریورنڈ جوئے ٹیلی ایک جادوگرنی ہے جس کی خدمات سے سلیکون ویلی کی متعدد کمپنیاں مستفید ہورہی ہیں۔ سلیکون ویلی کے مضافات میں واقع میرین کاؤنٹی میں مقیم ریورنڈ ، ویکا نامی مذہب کی پیروکار ہے۔ ویکا ایک جدید مذہب ہے جس نے گذشتہ صدی کے وسط میں جنم لیا تھا۔ اس مذہب کی بنیاد سحر و جادو پر رکھی گئی تھی۔
تین مختلف مضامین میں ماسٹرز کی ڈگریاں رکھنے والی ریورنڈ کے مطابق اسے ماورائی طاقتوں سے نمٹنے کا چالیس سالہ تجربہ ہے۔ ریورنڈ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرامر، سوفٹ ویئر ڈیزائنر، اور انجنیئر اس کے پاس ان تیکنیکی مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں جو ان کی دانست میں پُراسرار اور ماورائی ہوتے ہیں۔ ریورنڈ آئی ٹی اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی الف ب سے بھی واقف نہیں۔ وہ ٹیک انڈسٹری کو ’ ٹیکنو انڈسٹری‘ پُکارتی ہے۔ اس سے ٹیکنالوجی کے بارے میں اس کی معلومات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
ریورنڈ کے مطابق اس سے رجوع کرنے والے بیشتر افراد اپنے کمپیوٹرز کو وائرسوں اور ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ریورنڈ خواہش مندوں کو پودے اور ان کے مختلف حصوں پر عمل کرکے دیتی ہے۔ یہ کارگر نہ ہوں تو سیاہ قیمتی پتھر ( Jet ) سے کام لیتی ہے جو توانائی کے بہاؤ میں رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ تاہم یہ دونوں طریقے انفرادی کمپیوٹر سسٹم کے لیے ہوتے ہیں۔ ریورنڈ کا کہنا ہے کہ جہاں بات کمپیوٹر نیٹ ورک کی ہو تو پھر وہ اضافی توانائی کا رُخ موڑنے کے لیے قوس قزح سے کام لیتی ہے۔ اور اگر یہ عمل ناکام رہے تو پھر وہ پوری کمپنی کے اوپر ایک حفاظتی جادوئی حصار قائم کردیتی ہے۔
ایک مقامی جریدے کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں ریورنڈ نے بتایا کہ اسے بدروحوں سے نمٹنے میں خاص طور پر ملکہ حاصل ہے۔ ریونڈ کے مطابق اس کا تازہ ترین ’ کام ‘ ایک کمپنی کو بدروح سے نجات دلانا تھا۔ کمپنی میں نصب الارم وقفے وقفے سے مسلسل بج رہا تھا۔ جب کمپنی کے ملازم الیکٹریشن یہ خرابی دور کرنے میں ناکام رہے تو پھر باہر سے ماہر انجنیئر بلائے گئے مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات! الارم کا ازخود بج اٹھنا بند نہ ہوا۔ چناں چہ تھک ہار کر انھوں نے ٹیلی سے رابطہ کیا۔ اس نے بڑے فخریہ لہجے میں بتایا کہ وہ الیکٹرونکس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی مگر اس نے بدروح کو مار بھگایا جو الارم میں گھسی بیٹھی تھی۔
ٹیلی کے گاہکوں میں ٹیک انڈسٹری کی بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ آپ یہ جان کر مزید حیران ہوں گے کہ کمپنیاں تیکنیکی مسائل کے علاوہ عدالتی معاملات میں بھی جادوگرنی کی معاونت لیتی ہیں۔ ٹیلی کا کہنا ہے کہ وہ جادو کے زور سے مدعی اور اس کے وکیل کے دماغ اور سوچ پر اثرانداز ہوکر حسب منشا نتائج حاصل کرسکتی ہے۔

Thursday, August 6, 2015

World humans are controlled by computers, scientists claim ..



لندن: کائنات کی ہر شے ایک طے شدہ سسٹم کے تحت کام کر رہی ہے اور زمین سے لے کر ستاروں، سیاروں کے درمیان ایک ایسی قوت ہے جو سب کو ایک خاص نظام میں جکڑے ہوئے ہے لیکن اب سائنس دانوں  نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان بھی ایک کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے کنٹرول ہورہے ہیں جب کہ یہ جسم ہمارے اصل جسم نہیں بلکہ اصل کی نقل ہیں۔
برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تمام انسان فلم میٹرکس کی طرح کام کر رہے ہیں جس میں انسان کا اصل جسم ایک مشین کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح ہمارے جسم بھی کہیں اور سے کنٹرول ہو رہے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس بات کے بڑے اہم ثبوت موجود ہیں جس میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہماری پوری زندگی ریاضی کے اصولوں کے تحت کام کر رہی ہے ایسے ہی جیسے ایک کمپیوٹر پروگرام کام کرتا ہے۔
کلوز ٹو ٹروتھ کے مصنف رابرٹ لارنس کا کہنا ہے کہ یہ نظریہ حقیقت سے دور نہیں بلکہ زندگی کی بناوٹ سے یہی لگ رہا ہے کہ سب کچھ ریاضی کے اصولوں پر کام کررہا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اہم سائنس دان نک بوسٹروم کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے میٹرکس کی طرح ہمارے دماغ کسی حوض یا مشین میں نہ رکھیں ہوں بلکہ اس کی بجائے ہمارے ذہنوں کو بناوٹی طوربنایا گیا ہو اور اس میں سوچوں کو ضرورت کے مطابق بھر دیا جاتا ہو یا پھر ہوسکتا ہے کہ ہمارے دماغ کسی سینسر سے کنٹرول کیے جانے کی بجائے بلکہ خود نقلی ہوں جس میں نیورون اور سائنیپسز کو کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دنیا کا ہر ہر جز ریاضی کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے جس طرح کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ کائنات کا پورا نظام کہیں اور سے کنٹرول ہو رہے ہیں۔

Wednesday, July 29, 2015

New Introduced,, Window 10 ..

مائیکرو سافٹ نے ’ونڈوز 10‘ متعارف کرادی



واشنگٹن: کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ’ونڈوز7‘ اور ’ونڈوز8.1‘ کے بعد اب ’ونڈوز 10‘ بھی متعارف کرادی۔
مائیکروسافٹ کے مطابق ’ونڈوز 10‘ دنیا بھر 190 ممالک میں دستیاب ہوگی اور اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے۔’’ونڈوز7‘‘ اور’’ونڈوز8.1‘‘ استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں سکتے ہیں تاہم کمپیوٹربنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہوگا۔ مارکیٹ میں مائیکرو سافٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرزاورٹیبلٹس میں ’ونڈوز 10‘ پہلے سے ہی موجود ہوگا۔ ’ونڈوز 10‘ الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہوگی۔
مائیکروسافٹ کے مطابق ’ونڈوز 10‘ کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کرسکیں جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلیکیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود ایپلیکیشنز موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس تناظر میں گوگل کا اینڈرائڈ سسٹم اورایپل کا iOS مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول ہے تاہم ’’ونڈوز10 ‘‘کی کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ اسمارٹ فونزاورٹیبلٹس کے صارفین کا اعتماد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔