Showing posts with label Programms. Show all posts
Showing posts with label Programms. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

Protect computer systems from viruses and hacking ..

کیلے فورنیا کی سلیکون ویلی میں ہزاروں ہائی ٹیک کمپنیاں قائم ہیں جن میں کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر بنائے جاتے ہیں۔ یہاں دنیا کی بڑی ہائی ٹیک کارپوریشنز کے علاوہ چھوٹی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ ان کمپنیوں میں کتنے ہی ماہر پروگرامر نت نئے اینٹی وائرس پروگرام تیار کرنے اور پہلے سے موجود سیکیورٹی سوفٹ ویئرز کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ سوفٹ ویئرز کمپیوٹر کے صارفین کو ہیکرز اور ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں اینٹی وائرس اوراینٹی ہیکنگ سوفٹ ویئر بنانے والی کمپنیاں اپنے کمپیوٹروں تک ہیکروں کی رسائی ناممکن بنانے کے لیے کسی جادوگر کی خدمات حاصل کرلیں؟ بہ ظاہر یہ بات ناقابل یقین معلوم ہوتی ہے، مگر یہ حقیقت ہے کہ سلیکون ویلی کی بڑی بڑی ہائی ٹیک کمپنیاں اپنی سیکیورٹی کے لیے جادو پر انحصار کررہی ہیں۔
ریورنڈ جوئے ٹیلی ایک جادوگرنی ہے جس کی خدمات سے سلیکون ویلی کی متعدد کمپنیاں مستفید ہورہی ہیں۔ سلیکون ویلی کے مضافات میں واقع میرین کاؤنٹی میں مقیم ریورنڈ ، ویکا نامی مذہب کی پیروکار ہے۔ ویکا ایک جدید مذہب ہے جس نے گذشتہ صدی کے وسط میں جنم لیا تھا۔ اس مذہب کی بنیاد سحر و جادو پر رکھی گئی تھی۔
تین مختلف مضامین میں ماسٹرز کی ڈگریاں رکھنے والی ریورنڈ کے مطابق اسے ماورائی طاقتوں سے نمٹنے کا چالیس سالہ تجربہ ہے۔ ریورنڈ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرامر، سوفٹ ویئر ڈیزائنر، اور انجنیئر اس کے پاس ان تیکنیکی مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں جو ان کی دانست میں پُراسرار اور ماورائی ہوتے ہیں۔ ریورنڈ آئی ٹی اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی الف ب سے بھی واقف نہیں۔ وہ ٹیک انڈسٹری کو ’ ٹیکنو انڈسٹری‘ پُکارتی ہے۔ اس سے ٹیکنالوجی کے بارے میں اس کی معلومات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
ریورنڈ کے مطابق اس سے رجوع کرنے والے بیشتر افراد اپنے کمپیوٹرز کو وائرسوں اور ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ریورنڈ خواہش مندوں کو پودے اور ان کے مختلف حصوں پر عمل کرکے دیتی ہے۔ یہ کارگر نہ ہوں تو سیاہ قیمتی پتھر ( Jet ) سے کام لیتی ہے جو توانائی کے بہاؤ میں رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ تاہم یہ دونوں طریقے انفرادی کمپیوٹر سسٹم کے لیے ہوتے ہیں۔ ریورنڈ کا کہنا ہے کہ جہاں بات کمپیوٹر نیٹ ورک کی ہو تو پھر وہ اضافی توانائی کا رُخ موڑنے کے لیے قوس قزح سے کام لیتی ہے۔ اور اگر یہ عمل ناکام رہے تو پھر وہ پوری کمپنی کے اوپر ایک حفاظتی جادوئی حصار قائم کردیتی ہے۔
ایک مقامی جریدے کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں ریورنڈ نے بتایا کہ اسے بدروحوں سے نمٹنے میں خاص طور پر ملکہ حاصل ہے۔ ریونڈ کے مطابق اس کا تازہ ترین ’ کام ‘ ایک کمپنی کو بدروح سے نجات دلانا تھا۔ کمپنی میں نصب الارم وقفے وقفے سے مسلسل بج رہا تھا۔ جب کمپنی کے ملازم الیکٹریشن یہ خرابی دور کرنے میں ناکام رہے تو پھر باہر سے ماہر انجنیئر بلائے گئے مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات! الارم کا ازخود بج اٹھنا بند نہ ہوا۔ چناں چہ تھک ہار کر انھوں نے ٹیلی سے رابطہ کیا۔ اس نے بڑے فخریہ لہجے میں بتایا کہ وہ الیکٹرونکس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی مگر اس نے بدروح کو مار بھگایا جو الارم میں گھسی بیٹھی تھی۔
ٹیلی کے گاہکوں میں ٹیک انڈسٹری کی بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ آپ یہ جان کر مزید حیران ہوں گے کہ کمپنیاں تیکنیکی مسائل کے علاوہ عدالتی معاملات میں بھی جادوگرنی کی معاونت لیتی ہیں۔ ٹیلی کا کہنا ہے کہ وہ جادو کے زور سے مدعی اور اس کے وکیل کے دماغ اور سوچ پر اثرانداز ہوکر حسب منشا نتائج حاصل کرسکتی ہے۔