Showing posts with label Kashmir. Show all posts
Showing posts with label Kashmir. Show all posts

Monday, September 7, 2015

To martyr 3 innocent Kashmiris ..

6 Indian soldiers court-martial

3 to 6 troops killed innocent Kashmiris court martial

3 to 6 troops killed innocent Kashmiris court martial

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچل میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے والے 6 بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے افسران ترقیوں کے لیے جعلی مقابلوں کا ڈھونگ رچاتے رہتے ہیں جس میں وہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قراردے کر شہید کردیتے ہیں جب کہ کشمیریوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ایسی ہی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی ملٹری کورٹ نے اپریل 2010 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچل میں جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے والے 6 بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی ہے جب کہ سزا پانے والوں میں کرنل دنیش پٹھانیہ، کیپٹن اوپندرا، حوالدار دیوندر کمار، لانس نائیک لکھمی ،لانس نائیک ارون کمار اور سپاہی عباس حسین شامل ہیں۔
اپریل 2010 میں مقبوضہ کے علاقے مچل میں بھارتی فوجیوں نے 3 کشمیری نوجوانوں شہزاد احمد، محمد شفیع اور ریاض احمد کو ملازمت کا جھانسہ دیا اور کنٹرول لائن کی جانب لے جاکر انہیں شہید کردیا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں 120 کشمیری شہید ہوئے جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ تینوں نوجوان دہشت گرد تھے اور سرحد پار سے آئے تھے۔

Kashmiris

Indian Army

Saturday, August 22, 2015

'Minus Kashmir talks, rejected the condition, Sartaj Aziz canceled visit India ..

'Minus Kashmir talks, rejected the condition

Sartaj Aziz canceled visit India

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہے اور اگر بھارت کوئی شرط نہ رکھے تو اب بھی نئی دلی جانے کو تیار ہوں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q713.jpg
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم نہیں کئے گئے ہیں بلکہ ہم تو آج بھی بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن بھارت اوفا میں طے پانے والے نکات پرعمل کرنے سے گریزاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوفا میں دونوں ممالک کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے، مذہبی سیاحت کے فروغ اور دونوں ممالک کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی سمیت تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کی جائے گی اور پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے اہم مسئلہ ہی کشمیر کا ہے اور کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے۔ بھارت چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات کئے جائیں لیکن ہمارے لئے یہ ممکن نہیں کہ ہم کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کریں، بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر مذاکرات منسوخ ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن اس قسم کی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ بھارت حریت رہنماؤں سے ملاقات کو جواز بنا کر مذاکرات منسوخ کر رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q811.jpg
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی، پاکستان کشمیر تحریک کی حمایت کرتا ہے، کشمیری رہنماؤں سے ملاقات پرانی روایت ہے اور کشمیری رہنماؤں کی نظر بندی تشویشناک ہے۔ اگر کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر بھارت نے وہاں پر 7 لاکھ فوج کو کیوں تعینات کر رکھا ہے، کشمیری عوام نے کیوں آزادی کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور آئے روز بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیوں تشدد کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیئے اور اس بات کا جائزہ لینا چاہیئے کہ کیا بھارت کی جانب سے مذاکرات کا منسوخ کرنا ٹھیک عمل ہو گا۔ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، سلامتی کونسل اور ہر عالمی فورم پر اٹھایا جائے گا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q98.jpg
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، ’را‘ کے د ہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت بھارتی حکومت اور اقوام متحدہ کو بھی فراہم کئے جا چکے ہیں۔

Sartaj Aziz


Friday, August 14, 2015

Despite the curfew in Kashmir independence is hoisted ..

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت رہنماؤں کی پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کا اظہار وہاں کے عوام وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی کرفیو کے باوجود وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جشن نہ منانے کے لئے وادی میں کرفیو لگا دیا جس کے باوجود حریت رہنماؤں کی جانب سے پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار میں جشن آزادی کے موقع پر ریلیاں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔ خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا کر قابض بھارتی فوج کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ آسیہ اندرانی نے چند ماہ قبل بھی سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستانی پرچم لہرایا تھا جس کی پاداش میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔