ایک بات یاد رکھنے کی ہے اور وہ بہت ہی اہم ہے کہ تصوف یا صوفی ازم اور روحانی طاقت یا
دو الگ الگ چیزیں ہیں اور ایک کا دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں Spiritualism
مثلاً جو آدمی کرامتیں دکھائے، عقل کے خلاف Uncanny واقعات عمل میں لائے ضروری نہیں کہ وہ صوفی بھی ہو -
لیکن اس کے الٹ ہر پورے صوفی میں کرامتیں دکھانے کی طاقت موجود ہوتی ہے-
یہ دوسری بات ہے کہ وہ کرامتیں دکھائے یا نہ دکھائے -
اب دیکھنا یہ ہے کہ تصوف یا صوفی ازم ہے کیا چیز اور اس کا انسان سے یا انسانی زندگی سے کیا تعلق ہے-
مختصر طور پر یہ جان لیجئے کہ تصوف ایک علم ہے جس کا موضوع ہے کہ ان طاقتوں اور ہستیوں کی حقیقت معلوم کی جائے جن پر ہمارے مذہب کی بنیاد قائم ہے اور جن کو دیکھے بغیر اور جن کا ثبوت دیے بغیر ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کو مانیں.-
وہ طاقتیں اور ہستیاں ہیں الله، فرشتے ،الہامی کتابیں ،رسول، قیامت کا دن، اور حیات بعد الموت ،لیکن اگر اصل طریقے پر دیکھا جائے تو صوفی ازم کی بنیاد ایک ہی بات پر ہے کہ الله کیا ہے-
کیسا ہے- کس طرح کا ہے اور مخلوق سے اس کا کیا تعلق ہے -
قرآن میں وہ اپنے ہاتھ، آنکھ، کان،روح اور نفس کا ذکر کرتا ہے تو یہ سب کیا ہے-
اس سے الله کا کیا مطلب ہے.- کیا اس کے ہاتھ،کان،آنکھ، اور روح و نفس ہماری طرح کے ہیں یا کسی اور طرح کے-
اگر ہماری طرح کے ہیں تو پھر وہ ایک جسم رکھتے ہوئے ہر جگہ حاضر و ناظر کس طرح سے ہو سکتا ہے -
از اشفاق احمد، بابا صاحبا، صفحہ نمبر 381
No comments:
Post a Comment