گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ کے شعبہ میں کافی تیزی سے ترقی ہوئی ہے، جہاں پر روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر صارفین کو بینکنگ سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔ٹیلی نار ایزی پیسہ ، یو بی ایل اومنی اور موبی لنک وسیلہ وغیرہ اسکی چند مثالیں ہیں۔
حال ہی میں زونگ اور عسکری بینک کے باہمی اشتراک سے صارفین کے لیے نئی برانچ لیس بینکنگ سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ابھی ابتدائی طور پر چند صارفین کو یہ سروس فراہم کی جارہی ہے جس میں تنخواہوں کی ادائیگی ، پنشن اور موبائل سے موبائل رقوم کی منتقلی کی سہولیات شامل ہیں۔
اس نئی سروس کے لیے Inov8 ٹیکنالوجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جو اس سے قبل مختلف بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
عسکری بینک اور زونگ کی جانب سے اس نئی سروس کے انعقاد کے بعد ملک میں برانچ لیس بینکنگ کے شعبہ میں مزید ترقی دیکھنے میں آئے گی۔ اس حوالے سے دیگر ٹیلی کام کمپنیاں اور بینک مستقبل میں اس سے ملتی جلتی سروسز متعارف کروائیں گے۔پاکستان دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بہترین مثال ہے جہاں روایتی طریقہ سے ہٹ کر بینکنگ کے ایک نئے نظام کو فروغ مل رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment