Thursday, June 7, 2012

Ashfaq Ahmad in Zavia Program...!!

یہ خواہش ، یہ لالچ اور یہ لوبھ کیوں پیدا ہوتا ہے ؟ یہ آتا کہاں سے ہے - ؟ 

لوبھ احساس کمتری کا نتیجہ ہے - جو شخص اپنے اندر کمزوری ، لاچاری ، اور کمتری محسوس کرتا ہے - اپنے آپ کو خالی اور تھوتھا سمجھتا ہے - 
اس کو زندگی ملی ہی نہیں - 

اب وہ زندگی کی تلاش میں اور اپنا منہ بھرنے کے لئے لوبھ اور لالچ کی طرف قدم بڑھاتا ہے اور اپنی زندگی بھرنے کی کوشش کرتا ہے - 

اگر کسی کو اپنے اندر کے خلا کا احساس ہو جائے اور اپنی لوبھ اور لالچ کی سمجھ آجائے کہ یہ سب اندر کے خلا کو بھرنے کے لئے کیا جا رہا ہے اور میں خواہش کی تکمیل سے اس کو بھر نہیں سکتا تو یہ احساس اور یہ مشاہدہ اس کو دھرم کے اندر دین کے اندر داخل کر دے گا - مذھب شناس بنا دیگا - 

اپنے اندر کے خلا سے اجتناب کرنا دھوکہ ہے ، اپنے اندر کے خلا کو سمجھ جانا مذھب ہے ، گیان ہے ، روحانیت ہے - 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٥٦١

Top of Form


No comments:

Post a Comment