نوٹنگھم: ایشیز سیریز کے چوتھے میچ میں انگلش بولرز کی تباہ کن بولنگ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے اور ابتدائی پوری ٹیم محض 18.3 اوورز میں 60 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔
نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش بولر اسٹراٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ کھیل سکا۔ آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی شامل نہ ہوسکے اور صرف 2 کھلاڑی بالترتیب 10 اور 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلوی بلے باز کرس روجر، ڈیوڈ وارنر اور شان مارش بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ اسٹیواسمتھ 6، کپتان مائیکل کلارک 10، ایڈم ووگزایک اور مچل اسٹارک ایک ایک، پیٹرنیول 2، مچل جانسن 13، نیتھن لیون 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جوش ہیزلیووڈ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹارٹ براڈ نے 9.3 اوورز میں 15 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مارک ووڈ اور اسٹیون فن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
No comments:
Post a Comment