کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں سب سے بڑے قومی پرچم کے ساتھ بڑی ریلی نکالی گئی جس میں طلبا سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا نے زرغون چیک پوسٹ سے ایوب اسٹیڈیم تک ریلی نکالی جس میں مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبا کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے پرچم کی تیاری کا عمل یکم اگست سے جاری تھا اورریلی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد سیکڑوں طلبا نے 300 فٹ لمبے اور20 فٹ چوڑے قومی پرچم کی رونمائی کوئٹہ کے سڑکوں پرکی جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
کوئٹہ شہر میں خراب حالات کے باعث آزادی کا جشن صرف 14 اگست کو ہی منایا جاتاتھا تاہم اس بار یکم اگست سے ہی عوام کی جانب سے آزادی کا جشن منانے کی بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان کے سب سے بڑے پرچم کے ہمراہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی گزرگاہوں پر شائقین ریلی کی ویڈیو بناتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
No comments:
Post a Comment