Thursday, July 30, 2015

Dale Steyn ..

اسٹین نے دھوم دھام سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا



ڈھاکا: جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے دھوم دھام سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، تیز رفتاری سے 400 وکٹیں لینے والے رچرڈ ہیڈلی کے ہمسر ہوگئے، 80 ٹیسٹ میچز میں کارنامہ انجام دیا، ہدف کم سے کم 500 وکٹوں کا حصول ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان اوپنر تمیم اقبال کو آئوٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کیں۔ وہ اس سنگ میل پر 80 ٹیسٹ میچز میں پہنچے، اس طرح تیز رفتاری سے یہ اعزاز حاصل کرنے میں دوسرے نمبر پر موجود رچرڈ ہیڈلی کے ہمسر ہوگئے، وہ بھی اس مقام پر 80 میچز میں ہی پہنچے تھے، صرف مرلی دھرن نے یہاں تک پہنچنے میں 72 میچز کھیلے۔ اسٹین 400 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے مجموعی طور 13ویں بولر ہیں۔
نویں فاسٹ بولر اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے یہ شکار کھیلنے کیلیے 16634 بالز کیں جوکہ کسی بھی دوسرے بولر سے کم ہیں، پہلے یہ ریکارڈ ہیڈلی کے پاس تھا جوکہ اسٹین سے 3600 زائد بالز کرکے اس مقام پر پہنچے تھے۔ جب اسٹین نے 400 ویں وکٹ لی تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 41.58 تھا جوکہ 200 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے بولرز میں سب سے بہتر ہے، اس معاملے میں ہیڈلی ان سے تھوڑا نزدیک ہیں جن کا ریٹ 50.8 ہے۔

No comments:

Post a Comment