Showing posts with label Bowling Tips. Show all posts
Showing posts with label Bowling Tips. Show all posts

Saturday, August 8, 2015

Chief selector reached pysrz performance testing ..

کراچی: نئے اورابھرتے ہوئے فاسٹ بولرزکیلیے وسیم اکرم کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ ایک دن آرام کے بعد ہفتے سے دوبارہ شروع ہوگیا، نیشنل اسٹیڈیم پر صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کا اہتمام کیاگیا ۔
شام کو وسیم اکرم نے این سی اے کے محمد اکرم کی معاونت سے بولرز کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھا، سابق فاسٹ بولر سلیم جعفر بھی ان کی مدد کرتے رہے، قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید نے بھی جاری تربیت کا جائزہ لیا اورنوجوان بولرزکی کارکردگی کوبغور دیکھتے رہے۔
اتوارکو کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان تربیتی میچ کھیلا جائیگا جبکہ اس دوران وسیم اکرم اور محمد اکرم خامیوں کی بروقت نشاندہی کرکے اصلاح بھی کریں گے۔ دریں اثنا ہارون رشید نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں فاسٹ بولنگ میں راج کرسکتا ہے، جلد ہی ہمارے پاس بہترین اور باصلاحیت پیسرز کی کھیپ موجود ہوگی، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو موثر اور دیرپا بنانا ہے۔
وسیم اکرم کی جانب سے تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے بعد انھیں طویل المدتی معیاد کے لیے تیار کیا جائے گا، ہارون رشید نے کہا کہ اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میں تقریباً 14 فاسٹ بولرز عمدہ پرفارم کررہے ہیںلیکن ان میں کچھ نہ کچھ تکنیکی ایشوز ہیں،جنھیں دور کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کیلیے سازگار ڈومیسٹک کرکٹ پچز پر بولرز زیادہ جدوجہد کرتے ہیں، بورڈ کے تحت بیٹسمینوںکے لیے بھی کیمپ کا انعقاد ہوگا، مگر بولنگ کے شعبے میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ ہم بھارت میں شیڈول عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے مضبوط اسکواڈ کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔

Monday, August 3, 2015

Anwar Ali Wasim Akram bowling tips to get started ..


کراچی: آل راؤنڈر انور علی سری لنکا سے واپس آتے ہی وسیم اکرم سے مشورے لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
پی سی بی کے سپر اسپیڈ اسٹار پروگرام  کے  تحت  کیمپ کو گذشتہ روز ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور سمیت 6بیٹسمینوں نے بھی جوائن کر لیا، سابق اسٹار نے پیسرز کو گذشتہ روز بھی مفید ٹپس دیں۔ تفصیلات کے مطابق اُبھرتے ہوئے  باصلاحیت فاسٹ بولرز کی تلاش کیلیے وسیم اکرم کی زیرنگرانی خصوصی کیمپ ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔
ملک بھر سے منتخب شدہ نوجوان پیسرز  سابق عظیم اسٹار کی رہنمائی میں اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کیلیے کوشاں ہیں، سلیکشن کمیٹی نے پریکٹس  سیشنز میں6 بیٹسمینوں خرم منظور، اسد علی،  سعد علی،  سعود شکیل، محمد حسن اور محمد وقاص  کو بھی طلب کر لیا جنھوں نے گذشتہ روز ریجنل اکیڈمی میں رپورٹ کر دی ہے۔
سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی میچ انور علی وطن واپسی کے اگلے ہی روز وسیم اکرم سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے۔
قومی اسکواڈ میں شامل ضیا الحق نے بھی کیمپ جوائن کر لیا، صبح ساڑھے 9سے11.30 کے سیشن میں محمد اکرم نے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی، دیگر آفیشلز نے بھی فٹنس کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا، شام 4 سے6.30تک وسیم اکرم نے پیسرز کو رن اپ، گیند کی گرپ اور یارکرز سمیت بولنگ کے حوالے سے ٹپس دیں۔ یہ کیمپ آئندہ کئی روز بھی جاری رہے گا، وسیم اکرم کی رہنمائی سے ملک کو کئی نئے پیسرز مل سکتے ہیں۔