Showing posts with label Fruit. Show all posts
Showing posts with label Fruit. Show all posts

Wednesday, August 26, 2015

Benefits of Fruits...

Fruits

Pineapple fruit flavor to numerous benefits

Pineapple fruit flavor to numerous benefits
انناس قدرت کی طرف سے انسانوں کو عطا کیے گئے صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔  
قدرت نے انسان کو بے شمار لذیذ اور ذائقہ دار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے اور ہر پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے بھر پور ہے ان ہی میں انناس کاشمار بھی ایک نہایت مفید، خوش ذائقہ اور خوبصورت پھل میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال نہ صرف صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے چند فوائد ہیں جس کے استعمال سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اناناس وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے جس کا ایک گلاس جوس جسم کو مطلوبہ وٹامن سی بھرپور مقدار میں فراہم کرتا ہے جو کہ انسانی جسم کو بے شمار اقسام کے وائرس سے محفوظ رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا روزانہ استعمال ہڈیوں کو میگنیس کی مطلوبہ مقدار فراہم کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ انناس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کو کھانے کے درمیان کھانا چاہئے۔انناس کا ایک اور انتہائی اہم اور مفید فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کا استعمال بصارت کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کا مستقل استعمال بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

Sunday, August 16, 2015

Seasonal Fruit ..

A vender arranging seasonal fruit in islamabad

LAHORE: August 15 - A vender arranging seasonal fruit Guava to attract the customers at his roadside setup.

Wednesday, July 29, 2015

Diseases of Heart ..

دل کی بیماریوں سے بچنا ہے توگوندنی کا شربت پینا ہے



نیو یارک: اگرآپ پھلوں کے شوقین ہیں تو پھر اپنے پسندیدہ پھلوں میں گوندنی کو بھی شامل کرلیں کیوںکہ جدید تحقیق کے مطابق اس کا استعمال دل کی کئی بیماریوں، ذیابطیس اور فالج کے لئے اکسیر ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں ہرسال ایک کروڑ 56 لاکھ افراد دل کی بیماریوں، ذیابطیس اور فالج کا شکار ہوکرلقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ گوندنی میں قدرتی طور پر پولی فینول نامی کیمیائی مرکب موجود ہوتا ہے جو ہمارے قدرتی مدافعتی نظام کو طاقت بخشتا ہے۔
بین الاقوامی طبی جریدے ’’دی جرنل جرنل نیوٹریشن‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی ادارہ برائے زرعی ترقی سے منسلک ماہرین نے اوسطاً 50 برس کے 56 صحت مند افراد کو 8 ہفتوں تک اپنی نگرانی میں رکھا اس دوران ماہرین نے ان کی دوران خون اور جسم میں شکر کی مقدار کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہیں دن میں مرتبہ گوندنی کا جوس دیا گیا ان میں دیگرکے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا خدشہ 10 جب کہ فالج کا خدشہ 15 فی صد کم دیکھا گیا