Showing posts with label Snooker. Show all posts
Showing posts with label Snooker. Show all posts

Saturday, August 8, 2015

Snooker event: Indian players born in Pakistan ..

 کراچی: عالمی اسنوکر ایونٹس میں شرکت کیلیے آنے والے بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے ملنے والی پذیرائی اور مہمان نوازی کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔
6 ریڈ مینز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے بھارت کے پنکج ایڈوانی نے کہا کہ وہ پاکستان آکر ایسا محسوس کررہے ہیں کہ جیسے ہم اپنے گھر میں ہوں، دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل بھارتی کیوئسٹ نے فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کھیلوں کو فروغ دیکرباہمی تعلقات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
کھیلوں کوسیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے، انھوں نے کہاکہ ایونٹ میں سخت مقابلے متوقع ہیں، مگر وہ اپنے اعزاز کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، بھارت کی صف اول کی خاتون کھلاڑی امی کمانی، 6 ریڈ ویمن چیمپئن ودیا پلے اور ایشین ویمن برانز میڈلسٹ چترا نے بھی پاکستان آنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمد سے قبل ذہن میں تصور تھا کہ ایسے ملک جارہے ہیں ۔
جہاں دہشت گردی ہے مگر یہاں آکرایسا لگا کہ جیسے اپنے ہی گھر میں ہوں، انھوں نے کہا کہ سخت حفاظتی انتظامات و اقدامات کی وجہ سے پاکستان آکر گھومنے اور شاپنگ کرنے کی خواہش پوری ہوتی نظرنہیں آرہی، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی نے ہمارے دل موہ لیے ہیں، دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے دلوں کو قریب لانے کا سبب بن سکتے ہیں، ایونٹ میں آنے سے2روز قبل تک ویزے نہ ملنے کے سبب شش و پنج میں مبتلا تھے۔