Showing posts with label Stuart Broad. Show all posts
Showing posts with label Stuart Broad. Show all posts

Thursday, August 6, 2015

Aus VS Eng,, 4 Ashes Test ..


Broad triple century in Test wickets completed ..


ناٹنگھم: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی، چوتھے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز کو فرسٹ سلپ میںکپتان الیسٹر کک کا کیچ بناکر وہ اس سنگ میل پر پہنچنے والے پانچویں انگلش بولر بنے ، ان سے قبل جیمز اینڈرسن، ای ین بوتھم، باب ولز اور فریڈ ٹرومین یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔
براڈ نے یہ اعزاز اپنے 83 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا، اس طرح وہ تیز رفتاری سے اس مقام پر پہنچنے والے دوسرے انگلش بولر ہیں، ٹرومین نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری صرف 67 ٹیسٹ میں مکمل کی تھی۔
براڈ نے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں لیں اس طرح انکی مجموعی وکٹیں بھی ٹرومین جتنی 307 ہوگئی ہیں، انھوں نے پہلے اوور میں 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا، 2002 کے بعد سے کسی بھی ٹیسٹ کے پہلے اوور میں دو یا زائد وکٹوں کا واقعہ 2 بار پیش آیا، عرفان پٹھان نے پاکستان کیخلاف 2006 اور کرس کینز نے انگلینڈ سے میچ میں2002میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، براڈ نے 15 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیں جو ان کی کیریئر بیسٹ پرفارمنس ہے۔
اس سے قبل وہ 2 مرتبہ اننگز میں 7 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، پیسرکسی بھی ٹیسٹ کے ابتدائی روز لنچ سے قبل کم سے کم 5 وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 11ویں بولر بنے۔

Wednesday, July 29, 2015

Stuart Broad & Michael Johnson ..

مچل جونسن اوراسٹورٹ براڈ 300 وکٹیں لینے اور2 ہزاررنزبنانے کے سنگ میل کے قریب



برمنگھم: انگلش اور آسٹریلوی فاسٹ بولرز اسٹورٹ براڈ اور مچل جونسن میں نئی ریس شروع ہوگئی، دونوں 300 وکٹیں اور 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کلب کو جوائن کرنے کے قریب پہنچ گئے، جونسن کو یہ اعزاز پانے کے لیے ایک شکار اور ایک رن مزید درکار ہے،  براڈ صرف 4 وکٹوں کی دوری پرہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 11 کرکٹرز 300 وکٹیں لینے کے ساتھ 2 ہزار یا اس سے زائد رنز بناسکے ہیں، اب اس میں دو نئے کھلاڑیوں کا اضافہ ہونے والا ہے جن میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور آسٹریلیا کے مچل جونسن شامل ہیں، دونوں میں یہ دوڑ لگ چکی ہے کہ پہلے کون اس کلب کا ممبر بنتا ہے۔ جونسن اب تک 299 وکٹیں لینے کے ساتھ 1999 رنز بھی بناچکے ہیں۔  وہ بدھ سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں جیسے ہی کسی کھلاڑی کو آؤٹ کریں گے، ان کی ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوجائے گی جبکہ صرف ایک رن مزید بنانے سے 2 ہزار رنز بھی مکمل ہوجائیں گے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر اب تک 68 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں، وہ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے آسٹریلیا کے پانچویں بولر بن جائیں گے ان سے قبل شین وارن، گلن میک گرا، ڈینس للی اور بریٹ لی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔ جونسن کا اب تک کا کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، 2010-11 کی ہوم ایشز سیریز میں ان کی لائن اینڈ لینتھ متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مہمان شائقین کی جانب سے ان پر فقرے بھی کسے گئے تھے، اس چیز کا بدلہ انھوں نے اپنے ہی ملک میں 2013-14 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں لیا جب انھوں نے 14 سے بھی کم اوسط سے 37 وکٹیں لیں۔
جس سے آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے ایشز ٹرافی دوبارہ اپنے قبضے میں کی، جس کے دفاع کی اب وہ جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔
رواں سیریز کے کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں جونسن کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی اور اس بار بھی باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے انھیں تماشائیوں کے مذاق کا نشانہ بننا پڑا تھا لیکن لارڈز میں ایک بار پھر وہ اپنی پہلے جیسی فارم میں دکھائی دیے اور اپنی ٹیم کی 405 رنز کے بڑے مارجن سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اسی طرح اسٹورٹ براڈ کی وکٹوں کی تعداد 296 ہے تاہم وہ پہلے ہی 2353 رنز بناچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس کلب میں پاکستان کے عمران خان اور وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔