Showing posts with label story. Show all posts
Showing posts with label story. Show all posts

Wednesday, August 29, 2012

Ashfaq Ahmad In Zavia Program...

لاہور میں الحمرا آرٹس کونسل ہے ایک مرتبہ وہاں بڑی سفید رنگ کی اور ایک نیلے رنگ کی گاڑی آپس میں ٹکرا گئی -

ٹکراؤ زیادہ خوفناک نہیں تھا - گاڑیاں رک گئیں -

ایک گاڑی میں سے ایک میرے جیسے داڑھی والے لہیم شحیم بر آمد ہوئے جب کہ دوسری سے ٹائی سوٹ والے صاحب باہر نکلے ، اور آپس میں نہایت سخت الفاظ کا تبادلہ کرنے لگے -

اب دونوں صاحبان نے اپنا اصل وجود اپنی موٹروں میں رکھ دیا تھا ، اور وہ برہنہ ہو ک
ر بغیر چھلکے کے کیلوں کی طرح باہر آ کر لڑنے لگے -

بجلی کے تار جب تک اپنے خول میں رہتے ہیں ، اچھے ہوتے ہیں -

خدمت کرتے ہیں ، پنکھے چلاتے ہیں , ہوا دیتے ہیں ، روشنی کرتے ہیں -

لیکن جب باہر ہوتے ہیں تو جان کا نقصان کرتے ہیں -

خرابی ہمیشہ پیدا ہوتی ہے جب انسان کو اپنی ذات پر اختیار نہیں رہتا اور وہ اپنے قالب سے باہر آجاتا ہے -

جو شخص اپنی بیچینی کی کیفیت میں اپنے اوپر تھوڑا سا اختیار مضبوط رکھتا ہے ، وہ زندگی میں ضرور کامیاب رہتا ہے

اور اس کا مشکل وقت چلا جاتا ہے -

از اشفاق احمد زاویہ ٣ وجود کا بچہ جمہورا صفحہ ١٣٣

Sunday, June 12, 2011

پشاور کی ابتداء کب ہوئی؟


ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیاء کے تاریخی زندہ شہر پشاور کی ابتداء معلوم کرنے کے لیے کھدائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جس سے اِس شہر کی تاریخ و ثقافت اور آغاز کے بارے میں کوئی بات وثوق سے کہی جا سکے گی۔

01 | 02 | 03 | 04 | 05 | 06 | 07 | 08 | 09 | 10 | 11 | 12