لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
خُود میرے نبی نے بات یہ بتا دی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
ہر زمانہ سُن لے یہ نوائے ہادی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
لمحہ لمحہ اُن کا طاق میں ہُوا جگمگانے والا
آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا
لہجۂ خدا میں آپ نے صدا دی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
تھے اصول جتنے اُن کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں
دِیں کے سارے رَستے آپ تک پہنچ کر ختم ہو گئے ہیں
ذات حرفِ آخر، بات انفرادی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
ارتقائے عالم کر دیا خُدا نے صرف نام اُن کے
اُن کی خُوش نصیبی جن کے ہیں وہ آقا، جو غلام اُن کے
گُونجے وادی وادی آپ کی منادی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
اُن کے بعد اُن کا مرتبہ کوئی بھی پائے گا نہ لوگو
ظِلی یا بروزی اب کوئی پیغمبر آئے گا نہ لوگو
آپ نے یہ کہہ کر مُہر ہی لگا دی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
مظفر وارثی
♥♥ صَلُٓوا عَلَی الحَبِیب ♥♥
♥♥ صَلَٓی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَٓد ۔۔ صَلَٓی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہ وَسَلَٓم ♥♥
All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Tuesday, March 12, 2013
A beautiful Naat...
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment