کراچی: پی سی بی کراچی میں غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کیلیے پُرامید ہے،چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے صرف لاہور میں میچ کرانے کا تاثر ختم کرنا چاہتا ہوں، مقامی سیکیورٹی حکام نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ کئی ایسوسی ایٹس ٹیمیں پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں، مجھ پر صرف لاہور میں میچ کرانے کا الزام لگایا جاتا ہے جسے آئندہ کراچی میں مقابلوں سے دور کرنا چاہتا ہوں، بعض ٹیموں کو یہاں کھیلنے پر تحفظات ہیں تاہم جو آمادہ ہیں انھیں بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا، ساؤتھ اینڈ کلب میں رہائش کے ساتھ دیگر زیادہ بہتر سہولیات میسر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش سمیت کسی غیر ملکی ٹیم پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں ڈال رہے، اس حوالے سے وہ اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ بورڈ کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے سخت پالیسی پر عمل پیرا ہے، مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائیگا، فٹ رکھنا کوچ یا چیئرمین کا کام نہیں، یہ خود کھلاڑی کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment