Tuesday, May 22, 2012

80% Bartanvi Awam Mulk May Badshahat Kay Hami...!!

برطانیہ میں عوام کی اکثریت بادشاہت کے حامی ہیں جبکہ ملک الزبتھ ثانی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات اور گزشتہ سال شہزادہ ویلیئم اور کیٹ میڈیلٹن کی شادی کی وجہ سے رواں سال برطانوی عوام کی 80 فیصد اکثریت نے جمہوریت کے بجائے بادشاہت کے حق میں رائے دی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونیوالے ایک سروے کے مطابق جے ایپسوس موری ادارے نے ایک ہزار بالغ رائے دھندگان کی آرا سے مرتب کیا ہے۔ برطانیہ کے 80 فیصد باشندے اپنے ملک میں بادشاہت برقرار رہنے کے حق میں ہیں جبکہ صرف 18 فیصد عوام نے اس کی مخالفت کی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال اس قسم کے ایک سروے میں 75 فیصد برطانوی عوام کے بادشاہت کے حق میں رائے دی تھی۔

No comments:

Post a Comment