Wednesday, May 16, 2012

Ashfaq Ahmad In Zavia Program Baba Sahiba

السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة
بابوں  کے ڈیروں پر محبت کا بڑا ذکر ہوتا ہے.نظم میں بھی اور نثر میں بھی. حرف میں بھی اور عمل میں بھی.
ایک دن میں نے پوچھا جناب یہ محبت ہوتی کیا ہے.
بابا جی نے فرمایا ، محبت دوسرے کے اندر چھپی ہوئی خوبی کا نقاب اتارنے کا نام ہے. جس شخص میں جو کوئی بھی خوبی ہے اس پر ایک چھلکا چڑھا ہوتا ہے. اس کی خوبی نظر نہیں آتی. اس چھلکے کو اتارنے کا نام محبت ہے.
پردہ ہٹانے کا نام محبت ہے. سٹیج روشن کرنے کا نام محبّت ہے.

از اشفاق احمد، بابا صاحبا، صفحہ نمبر ٤٠٣

Ashfaq Ahmad In Zavia Program Baba Sahiba

No comments:

Post a Comment