کہا جاتا ہے کہ انسان اس دنیا میں تنہا آتا ہے اور تنہا ہی جاتا ہے ۔ کتنی بھی مجلسی زندگی گزار لے در اصل وہ تنہا ہی ہوتا ہے ۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہون کہ در اصل تنہائی کے لمحات ہی حق اور سچ ہوتے ہیں ۔ انسان اس وقت " ریئل " ہوتا ہے جب وہ اکیلا ہو ۔ لفظ اللہ بھی میری سمجھ میں اس وقت انے لگتا ہے جب میں تنہا ہوں ۔ کافی ہاؤس کے بحث میں اس لفظ کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ۔ میرا مشاہدہ ہے کہ مذہب ذہین لوگوں کی زندگی کا مضمون نہیں ہے ۔
No comments:
Post a Comment