بڑے آدمی اور چھوٹے آدمی میں بنیادی طور پر یہی فرق ہے ۔ بڑا انسان وہی ہوتا ہے جو دوسروں کے سارے تضاد ، ان کی طبیعتوں کا فرق ، حالات ، خیالات ، سارے رنگوں کو خوشدلی سے قبول کرے ۔ مسلک مختلف ہو تو اپنا مسلک چھوڑے بنا دوسرے کے اعتقادات کی تعطیم کرتا رہے ۔ کلچر مختلف ہو تو اعتراضات کیے بغیر دوسرے کے کلچر کو بھی اچھا سمجھتا رہے ۔ رنگ نسل ، طبقاتی اونچ نیچ ، لباس ، زبان غرض یہ کہ زیادہ سے زیادہ تضاد اور فرق کو زندگی کا حصہ اور انسان کو انسان سے ممیز کرنے کی سہولت سمجھ لے ۔ ان امتیازات کی وجہ سے نفرت کا شکار نہ ہو ۔
No comments:
Post a Comment