اکثر لوگوں میں تکبر ہوتا ہے مگر ان کا نفس ان کو پتا نہیں چلنے دیتا ۔ چنانچہ اگر کوئی شخص ان کی مرضی کے مطابق نہ کرے اور اس پر انھیں غصہ آئے ، تو وہ اس کی تاویل یہ پیش کرتے ہیں کہ چونکہ میرا اس شخص پر حق ہے اور اس نے حق ادا نہیں کیا اس لیے مجھے غصہ آگیا ۔اب کوئی ان سے یہ پوچھے کہ جن لوگوں کا آپ پر حق ہے اور آپ ان کے حقوق ادا نہیں کرتے تو پھر آپ کیساتھ کیا سلوک کیا جائے ۔ الله تعالیٰ جن کا آپ کی ایک ایک سانس پر حق ہے ، ان کے حقوق ادا کرتے وقت آپ کیا کرتے ہیں ؟
No comments:
Post a Comment