Friday, August 7, 2015

New Zealand beat Zimbabwe in the ODI series ..


ہرارے: نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کی جانب سے مساکیڈزا اور چھیبابا نے 97 رنز کی عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری زمبابوین ٹیم 235 رنز پر پویلین لوٹ گئی، سین ولیمسن 63 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل مکھلنگن نے 3 سودی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کین ولیمسن کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز  دیا گیا۔
اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مقررہ 50 اوورز میں مہمان نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 42،  ٹام لیتھم 16، کین ولیمسن 90، کولن مونرو 9، گرینٹ ایلیٹ 36 اور لیوک رونچی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمس نیشم 37 اور نیتھن میکیولم 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر 3، جان نیمبو 2 اور سین ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

No comments:

Post a Comment