Wednesday, August 12, 2015

PCB Karachi found a unique solution to the conflict ..

کراچی: پی سی بی نے کے سی سی اے سے تنازع کا منفرد حل ڈھونڈ لیا،احتجاج نظرانداز کرتے ہوئے قومی ٹوئنٹی20ایونٹ کیلیے کراچی کی دونوں ٹیمیں خود ہی منتخب کر لیں۔
دوسری ٹیم کوکوالیفائی کرانے کیلیے شاہد آفریدی کوکپتان بنا دیا جبکہ سرفراز احمد نائب ہوںگے، ٹیم میں کئی دیگر ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں، پہلے سے مین راؤنڈ میں موجود وائٹس ٹیم خلاف توقع غیرمعروف کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، قیادت ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے نئے ڈومیسٹک سیزن میں تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کی 2 ٹیموں کو ایونٹس کا حصہ بنایا جائے، چیئرمین شہریارخان نے اسے مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، 2ٹیمیں کھلانی ہیں تو کوالیفائی کریں، کے سی سی اے نے بطور احتجاج ٹی ٹوئنٹی کیلیے ڈیڈ لائن گزرنے تک پلیئرز کے نام ارسال نہ کیے، لہذا بورڈ نے ازخود دونوں ٹیموں کا انتخاب کرلیا، البتہ کراچی کی دوسری ٹیم کے باہر ہونے کا خدشہ کم کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی بلوز میں کئی ٹیسٹ اسٹارز کو شامل کر لیا گیا ہے، قیادت شاہد آفریدی کریں گے، سرفراز احمد ان کے نائب ہیں، دیگر پلیئرز میں خرم منظور، خالد لطیف، اسد شفیق، شاہ زیب حسن، فواد عالم، انور علی، محمد سمیع، رومان رئیس، فراز احمد، محمد وقاص، فواد خان، عبدالامیر، شاہ زیب احمد، محمد حسن، سعد علی اور طاہر خان موجود ہیں۔
دوسری جانب پہلے سے مین راؤنڈ میں موجود بلوز ٹیم میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال کپتان اور رمیز راجہ نائب ہوں گے، دیگر پلیئرز میں فضل سبحان، احسان علی،شہریارغنی،سعود شکیل، بابر آغا، سیف اﷲ بنگش، میر حمزہ، تابش خان، بابر رحمان، اعظم حسین، طاہر ہارون، مرزا احسن جمیل، جنید الیاس، رامیز عزیز، مرزا عدنان بیگ اور ماجد خان موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عام طور پر وائٹس ٹیم میں اسٹارز اور بلوز میں نئے پلیئرز شامل ہوتے ہیں، مگر پی سی بی نے کراچی کی دونوں ٹیموں کو مین راؤنڈ کھلانے کیلیے یہ فیصلہ کیا، پریس ریلیز کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی اور کراچی ریجن کے پی سی بی ہیڈکوچ اعظم خان نے کیا۔ کوالیفائنگ ایونٹ یکم سے 5 ستمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہی وینیو8 سے 15تاریخ تک مین راؤنڈ کا میزبان بھی ہوگا۔

No comments:

Post a Comment