Showing posts with label Flower. Show all posts
Showing posts with label Flower. Show all posts

Thursday, August 13, 2015

انجیر

انجیر
مفسرین کا خیال ہے کہ زمین پر انسان کی آمد کے بعد اس کی افادیت کے لئے سب سے پہلا درخت جو معرض وجود میں آیا، وہ انجیر کا تھا۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام نے اپنی سترپوشی کے لئے انجیر کے پتے استعمال کئے تھے۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرکے کھانا ہے۔
قرآن مجید میں انجیر کے بارے میں ارشاد
قرآن مجید میں انجیر کا ذکر صرف ایک ہی جگہ آیا ہے مگر بھرپور ہے۔
والتین والزیتون ہ وطور سینین ہ وھذا البلد الامین ہ لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم ہ (التین: 4-1)
ترجمہ: “قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی اور اس دارالامن شہر کی کہ انسان کو ایک بہترین ترتیب سے تخلیق کیا گیا۔“
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت فرماتے ہیں کہ سفر کے دوران کی نمازوں میں نبی اکرم نور مجسم ایک رکعت میں سورہ التین ضرور تلاوت فرماتے تھے۔ تفسیری اشارات کے طور پر دیکھیں تو اللہ عزوجل نے انجیر کو اتنی اہمیت عطا فرمائی کہ اس کی قسم کھائی جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ اس کے فوائد کا کوئی شمار نہیں۔
انجیر کے بارے میں ارشادات نبوی
حضرت ابوالدرداء روایت فرماتے ہیں کہ نبی کی خدمت بابرکت میں کہیں سے انجیر سے بھرا ہوا تھال آیا۔ انہوں نے ہمیں فرمایا کہ “کھاؤ“۔ ہم نے اس میں سے کھایا اور پھر ارشاد فرمایا۔ “اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل جنت سے زمین پر آ سکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہی وہ ہے کیونکہ بلاشبہ جنت کا میوہ ہے۔ اس میں سے کھاؤ کہ یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے اور گنٹھیا (جوڑوں کا درد) میں مفید ہے۔
یہی حدیث حضرت ابوذر کے حوالہ سے کنزالاعمال میں مسند فردوس کے ذریعہ سے دوسری جگہ بیان کرتے ہوئے “تفطع البواسیر“ کی جگہ “یذہب بالبواسیر“ کی تبدیلی کی ہے۔
۔
انجیر کو بطور پھل اللہ تعالٰی نے اہمیت دی اور نبی اکرم، رحمت دو عالم، سرور کائنات، نور مجسم اسے جنت سے آیا ہوا میوہ قرار دینے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے۔ علمی لحاظ سے یہ ایک بڑا اعلان ہے جو عام طور پر علم طب میں فاضل اطباء بڑی مشکل سے کرتے ہیں مگر جوڑوں کے درد میں اس کو صرف مفید قرار دیا، اس لئے یہ امور انجیر سے فوائد حاصل کرنے کے سلسلے میں پوری توجہ اور اہمیت کے طلبگار ہیں۔
امام محمد بن احمد ذہبی فرماتے ہیں کہ انجیر میں تمام دوسرے پھلوں کی نسبت بہتر غذائیت موجود ہے۔ یہ پیاس کو بجھاتی ہے اور آنتوں کو نرم کرتی ہے۔ بلغم کو نکالتی ہے۔ پرانی بلغمی کھانسی میں مفید ہے۔ پیشاب آور ہے۔ آنتوں سے قولنج اور سدوں کو دور کرتی ہے اور اسے نہارمنہ کھانا عجیب و غریب فوائد کا باعث ہوتا ہے۔
انجیر میں موجود کیمیائی اجزاء کا تناسب یوں ہے:-
لحمیات 5. 1
نشاستہ 0 . 15
حدت کے حرارے 66
سوڈیم 6. 24
پوٹاشیم 88. 2
کیلشیم 05. 8
مگنیشیم 2. 26
فولاد 18. 1 تانبہ 07. 0
فاسفورس 26
گندھک 9. 22
کلورین 1. 7
ایک سو گرام خشک انجیر میں عام کیمیائی اجزاء کا یہ تناسب اسے ایک قابل اعتماد غذا بنا دیتا ہے۔ اس میں کھجور کی طرح سوڈیم کی مقدار کم اور پوٹاشیم زیادہ ہے۔ ایک سو گرام کے جلنے سے حرارت 66 حرارے حاصل ہوتے ہیں۔ حراروں کی یہ مقدار عام خیال کی نفی کرتی ہے کہ کھجور یا انجیر تاثیر کے لحاظ سے گرم ہوتے ہیں۔ وٹامن الف۔ ج کافی مقدار میں موجود ہیں اور ب مرکب معمولی مقدار میں ہوتے ہیں۔
جو کا آٹا اور انجیر ملا کر کھانے سے متعدد دماغی امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔ انجیر میں کیونکہ فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور فاسفورس چونکہ دماغ کی غذا ہے، اس لئے انجیر دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ ضعف دماغ میں بادام کے ساتھ انجیر ملا کر کھانے سے چند دنوں میں دماغ کی کمزوری ختم ہو جاتی ہے اور یہ کم خرچ اور بالانشین نسخہ ہے۔ انجیر کیونکہ ہر قسم کے درد کے لئے مفید اور مؤثر ہے۔ اس لئے درد سر میں انجیر کو کھانا مفید اور مؤثر ہے۔
انجیر کے دانتوں پر اثرات
کیلشیم کیونکہ دانتوں کی غذا ہے، کیلشیم انجیر میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے انجیر کو چبا چبا کر کھانے سے دانت مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔
دمہ اور کھانسی میں انجیر کے فوائد
قدرت کی عطا کردہ اس خاص نعمت یعنی انجیر میں نشاستہ بھی موجود ہے اور نشاستہ چونکہ سینہ کی اور حلق کی کھڑکھڑاہٹ کو دور کرتا ہے۔ اس لئے میتھی کے بیج، انجیر اور پانی کا پکا کر خوب گاڑھا کر لیں۔ اس میں شہد ملا کر کھانے سے کھانسی کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ انجیر کیونکہ مخرج بلغم ہے، اس لئے یہ دمہ میں مفید پائی جاتی ہے۔ دمہ میں چونکہ بلغم گاڑا ہوتا ہے، اس لئے حال ہی میں کیمیا دانوں نے اس میں ایک جوہر Bromelain دریافت کیا ہے جو بلغم کو پتلا کرکے نکالتا ہے اور التہابی سوزش کم کرتا ہے۔
انجیر میں غذا کو ہضم کرنے کی خصوصیت
غذا کو ہضم کرنے والے جوہروں کی تینوں اقسام یعنی نشاستہ کو ہضم کرنے والے لحمیات کو ہضم کرنے والے اور چکنائی کو ہضم کرنے والے اجزاء عمدہ تناسب میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں ان اجزاء کی موجودگی انجیر کو ہر طرح کی خوارک کو ہضم کرنے کے لئے بہترین مددگار بنا دیتی ہے۔
انجیر سے جگر اور پتہ کی سوزش کا کامیاب علاج
انجیر چونکہ محلل اورام ہے۔ اس لئے جگر کا ورم اور سوزش میں بہت کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جگر اور پتہ کو تمام غلیظ مواد سے صاف کرتی ہے۔ انجیر میں چونکہ فولاد بھی پایا جاتا ہے، اس لئے یہ جگر جو طاقت دیتی ہے اور خون صالح پیدا کرتی ہے۔
ایک خاتون کو پتہ کی پرانی سوزش تھی۔ ایکسرے پر متعدد پتھریاں پائی گئیں۔ بطور ڈاکٹر سے آپریشن کا مشورہ دیا گیا۔ وہ درد سے مرنے کو تیار تھی مگر آپریشن کی دہشت کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہ رکھتی تھی۔ اس مجبوری کے لئے کچھ کرنا ضروری ٹھہرا۔ چونکہ نبی اکرم نور مجسم نے کلونجی کو ہر مرض کی شفا قرار دیا ہے۔ اس لئے کاسنی اور کلونجی کا مرکب کھانے کو صبح نہار منہ چھ دانے انجیر کھانے کو کہا گیا۔ وہ دو ماہ کے اندر نہ صرف کہ پتھریاں نکل گئیں بلکہ سوزشیں جاتی رہیں۔ علامات کے ختم ہونے کے ایک ماہ بعد کے ایکسرے سے پتہ مکمل طور پر صحت مند پایا گیا۔
ڈاکٹر سید خالد غزنوی کراچی نے اپنے مضمون طب نبوی اور جدید سائنس کے عنوان پر انجیر کے بارے میں لکھا ہے۔
جاپان میں انجیر سے حاصل ہونے والے جوہر برومی لین کو بڑی مقبولیت حاصل رہی اور انہوں نے سوزش کو رفع کرنے کے لئے (Kihotabs) تیارکیس ڈاکٹروں نے مطلع کیا کہ انہوں نے اسے آنتوں کے کینسر میں مفید پایا ہے۔ انجیر میں پائے جانے والے جوہر آنتوں کے سرطان کا علاج ہیں۔
حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یہ حدیث کے انجیر بواسیر کو قاطع اور جوڑوں کے درد میں فائدہ کرتی ہے۔ اس حدیث کی روشنی میں دیکھیں تو ڈاکٹر چوپڑا اس حدیث کی ہر طرح تصدیق کرتا ہے۔ نبی اکرم نے یہ ہرگز نہیں فرمایا کہ جوڑوں کی تکلیف کو بواسیر کی مانند ختم کر دیتی ہے بلکہ آپ نے جو لفظ فرمایا “ینفع“ یعنی نفع یا آرام دیتی ہے۔ جب تک انجیر استعمال میں رہے گی کیونکہ جوڑوں میں درد پیدا کرنے والی اور بھی بیماریاں ہیں۔
(الماخوذ : فیضان طب نبوی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم)
------------

Wednesday, August 12, 2015

Where there is a floral fragrance ?

پھولوں کی خوشبو اس کی پتیوں میں پیدا ہوتی ہے
ان پتیوں کے اندر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جن میں غدود ایک خاص قسم کا تیل پیدا کرتے ہیں.
یہ تیل مسلسل بخارات میں بدل کر اڑتا رہتا ہے.
یہی خوشبو ہے.
پھول اپنی عمر پوری کرکے مرجھا جاتے ہیں تو اس کی پتیوں کے سوراخوں میں موجود غدود یہ تیل پیدا کرنا بند کردیتے ہیں،
یوں خوشبو بھی ختم ہوجاتی ہے.

حوالہ: کتاب: "تعلیمی انسائیکلو پیڈیا"،
نعمان طارق، صفحہ نمبر: (۲۹)


Friday, August 7, 2015

Beautiful offing a toxic plant that can touch the blind ..

مشی گن: بعض اوقات بہت خوبصورت نظرآنے والا پھول یا درخت آپ کے لیے انتہائی خطرناک بھی ہو سکتا ہے ایسا ہی ایک درخت کی امریکا میں موجودگی کے انکشاف نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے جسے ہاتھ لگانے والی کی جلد جلنے لگتی ہے اوروہ بینائی سے بھی محروم ہوسکتا ہے۔
امریکی ریاست مشی گن کی کالہاؤن کاوئنٹی کے محکمہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ دلکش اورخوبصورت نظر آنے والے ایک بڑے ’ہوگ ویڈ‘ درخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے دوررہا جائے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ہوگ ویڈ درخت ایک دھوکے بازدرخت ہے اورخوبصورتی کے روپ میں اس میں زہربھرا ہوا ہے۔
کاؤنٹی ماحولیاتی اورمحکمہ صحت کے ڈائریکٹرپاؤل میکوسکی کا کہنا ہے کہ جب کوئی اس درخت کو ہاتھ لگاتا ہے تواس کے پتوں پر لگا سیال مائع ہاتھوں کو لگ جاتا ہے جس سے جلد جلنے لگتی ہے اور سورج کی روشنی جلد پر پڑتے ہی اس پر سرخ رنگے کے آبلے بن جاتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پتوں پر لگا یہ گاڑھا مائع آنکھ میں چلا جائے تو انسان کو بینائی سے محروم کردیتا ہے جب کہ بعض اوقات اس زہر کے اثرات 24 سے 48 گھنٹوں بعد ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔
میکوسکی کا درخت کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ 18 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے جب کہ یہ عام پودوں کے درمیان ہی پرورش پاتا ہے۔ اس پودے کو محکمہ صحت کے  آفیسر باب کاورڈ نے کاؤنٹی میں ایک سڑک کے کنارے دیکھا اور وہاں سے اسے جڑ سے اکھاڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا پودے کا پھول بہت خوبصورت نظر آتا ہے اور ہر ایک کا دل چاہتا ہے کہ اسے چھو کر دیکھے لیکن حقیقت میں اسے چھونا تکلیف کو دعوت دینا ہے۔

Tuesday, November 15, 2011

YOU'VE SEEN WATER FALLS........ ......NOW SEE FLOWER FALLS!!



YOU'VE SEEN WATER FALLS........
......NOW SEE FLOWER FALLS!!
 Behold, our Creator is a great artist! Nature is full of His glory.
Wisteria in Japan


 

Tuesday, May 3, 2011

You Are Unique


 


Don't ever forget that you are Unique.




Be your best self and not an
imitation of someone else.



Find your strength and use

them in a positive way.



Don't listen to those who redicule

the choices you make.



Travel the road that you have

chosen and don't
look back with regret.




You have to take chances to

make your dreams happen.



Remember that there is plenty

of time to travel another road -

and still another in your

journey through life.

 


Take the time to take the

route that is right for you.
You will learn something

valuable every trip you take,
so don't be afraid to make mistakes. 




Tell yourself that you're okay

as the way you are.
make friends who

respect your true self.



Take the time to be alone,

too, so you can know
just how terrific your

own company be.



Remember that being alone

doesn't always mean 
being lonely, it can be beautiful

experiance of finding your creativity,

your heartfelt feelings, 
and the clam and quiet

peace deep inside you.

 


Don't ever forget that you

are special and you have 
within you the ability to make

your dreams come true.


~Jacqueline Schiff~




Frozen Beauty

Frozen Beauty