Showing posts with label Tree. Show all posts
Showing posts with label Tree. Show all posts

Saturday, August 8, 2015

On the whole, 40 fruit trees do not grow to a 2 ..

نیویارک: آپ نے ایک درخت پر 2 یا 3 پھلوں کے پیدا ہونے کا تو سنا ہوگا لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جس پر بہ یک وقت 40 اقسام کے پھل اگتے ہیں۔
امریکی آرٹسٹ اور سائنس دان وین ایکن نے اپنی شبانہ روز محنت اور تجربات سے بالآخر ایک ایسا درخت تیار کرلیا جو ایک ہی وقت میں 40 پھل اگا سکتا ہے جس میں آڑو، آلو بخارہ، خوبانی چیری اور دیگر اسٹون فروٹ شامل ہیں اور جب یہ تمام پھل ایک ساتھ درخت پر اگتے ہیں تو ایک دلفریب نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ سائنسدان وین ایکن کا کہنا ہے کہ وہ اس درخت کو ایک آرٹ ورک، ریسرچ پراجیکٹ اور ایک قسم کا پھلوں کو محفوظ کرنے کے طور پر لے رہے ہیں۔
ایکن کے مطابق انہوں نے اس کام کے لیے  مختلف پھلوں کے پودوں کے قلم لے کر جن میں سے بعض درختوں کے پھلوں کے پھول والی ٹہنیاں اور کچھ کی جڑیں لے کر  پیوندکاری کی اور اس کے بعد ان شاخوں پر جہاں پھل نہیں اگتے تھے وہاں بھی پھل اگنے لگے اور یوں ایک ہی درخت پر کئی اقسام کے پھل نکل آئے لیکن پھل سے قبل اس درخت پر اگنے والے مختلف رنگوں والے پھولوں سے درخت کا حسن دیدنی ہوتا ہے۔
ایکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک امریکا کی 7 ریاستوں میں اس طرح کے  16 درخت اگائے ہیں جن میں ہر درخت منفرد ہے اور اسے میوزیم، یونیورسٹی کیمپسز اور کچھ دیگر جگہوں پر اگایا گیا ہے۔ انہوں نے اب تک اس مقصد کے لیے 250 پھلوں کے اقسام کا استعمال کیا ہے جب کہ ہرمختلف پھلوں کا ملاپ اپنی الگ وراثت اور نسلی خوبیاں رکھتا ہے جس سے ان پھلوں کی نسل کو محفوظ بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ایکن نے اس 40 پھلوں والے درخت کو پہلی بار 2011 میں اگایا جو 3 سال میں پھل دینے کے لیے تیار ہوا۔

Friday, August 7, 2015

Beautiful offing a toxic plant that can touch the blind ..

مشی گن: بعض اوقات بہت خوبصورت نظرآنے والا پھول یا درخت آپ کے لیے انتہائی خطرناک بھی ہو سکتا ہے ایسا ہی ایک درخت کی امریکا میں موجودگی کے انکشاف نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے جسے ہاتھ لگانے والی کی جلد جلنے لگتی ہے اوروہ بینائی سے بھی محروم ہوسکتا ہے۔
امریکی ریاست مشی گن کی کالہاؤن کاوئنٹی کے محکمہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ دلکش اورخوبصورت نظر آنے والے ایک بڑے ’ہوگ ویڈ‘ درخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے دوررہا جائے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ہوگ ویڈ درخت ایک دھوکے بازدرخت ہے اورخوبصورتی کے روپ میں اس میں زہربھرا ہوا ہے۔
کاؤنٹی ماحولیاتی اورمحکمہ صحت کے ڈائریکٹرپاؤل میکوسکی کا کہنا ہے کہ جب کوئی اس درخت کو ہاتھ لگاتا ہے تواس کے پتوں پر لگا سیال مائع ہاتھوں کو لگ جاتا ہے جس سے جلد جلنے لگتی ہے اور سورج کی روشنی جلد پر پڑتے ہی اس پر سرخ رنگے کے آبلے بن جاتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پتوں پر لگا یہ گاڑھا مائع آنکھ میں چلا جائے تو انسان کو بینائی سے محروم کردیتا ہے جب کہ بعض اوقات اس زہر کے اثرات 24 سے 48 گھنٹوں بعد ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔
میکوسکی کا درخت کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ 18 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے جب کہ یہ عام پودوں کے درمیان ہی پرورش پاتا ہے۔ اس پودے کو محکمہ صحت کے  آفیسر باب کاورڈ نے کاؤنٹی میں ایک سڑک کے کنارے دیکھا اور وہاں سے اسے جڑ سے اکھاڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا پودے کا پھول بہت خوبصورت نظر آتا ہے اور ہر ایک کا دل چاہتا ہے کہ اسے چھو کر دیکھے لیکن حقیقت میں اسے چھونا تکلیف کو دعوت دینا ہے۔