Showing posts with label Respect. Show all posts
Showing posts with label Respect. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

Place Teacher recognized ..

گزشتہ دنوں میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ویسے تو ہمارا تعلیم سے دور کا بھی واسطہ نہیں مطلب کہ جرائم کی رپورٹنگ کرتے ہیں اور مار دھاڑ، پکڑ دھکڑ کی ہی تلاش تھی۔ نارتھ ناظم آباد کی طرف سے آرہے تھے کہ آفس سے کال آئی کہ بورڈ آفس نکل جائیں کوئی احتجاج ہورہا ہے۔
بس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کچھ ہی لمحوں میں ٹیم کے ساتھ بورڈ آفس پہنچ گئے۔ لیکن وہاں جاکر کرنا کیا ہے کچھ علم نا تھا بس یہ معلوم تھا کہ طلبہ کی بڑی تعداد کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ ظلم ہوا اور فیل کردیا گیا۔ کچھ تعلیمی رپورٹر ساتھی موجود تھے۔ ان سے جانا تو بتایا گیا کہ بورڈ نے طلبہ کے اعتراض پر اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی بورڈ کی روایت کے برعکس تھا کیونکہ اسکروٹنی کا عمل مارک شیٹ ملنے کے بعد ہوتا تھا، لیکن بورڈ میں کرپشن کا گرم بازار کہیں یا اپنوں پر کی گی مہربانیوں کا ڈر، روایت ٹوٹ گئی۔ احتجاج تو نہ تھا لیکن بورڈ کی بلڈنگ میں موجود طلبہ نے کیمرہ دیکھا تو شور شرابہ کیا کہ بہت زیادتی کی گئی ہے کہ نویں جماعت میں گریڈ اے ون اور اے بن رہا تھا اس بار فیل کردیا گیا اور اسکروٹنی کا عمل بھی پیسے بنانے کا طریقہ ہے۔

Saturday, August 15, 2015

Hadees : Be kind to mother ..


حضرت حکیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ میں کس سے نیکی کروں؟ فرمایا اپنی ماں سے۔میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنی ماں سے میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنی ماں سے۔ میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنے باپ سے، پھر قریبیوں سے اور پھر قریبیوں سے درجہ بدرجہ۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ 1897)
-------
حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا ’’اے اللہ کے رسول ﷺ میں کس کے ساتھ احسان کروں ؟ 
آپ ﷺ نے فر مایا :۔’’اپنی والدہ کے ساتھ ‘‘۔ 
میں نے عرض کیا ’’پھر کس سے ؟ 
آپ ﷺ نے فر مایا :۔ ’’اپنی والدہ سے ‘‘۔ 
میں نے عرض کیا ’’پھر کس سے ؟‘‘آپ ﷺ نے فر مایا :۔اپنے والد سے پھر مرتبہ کی تر تیب سے اپنے قر یبی رشتہ داروں سے ‘‘۔
( تر مذی ، ابو داوُد)
------ 
حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میری ماں (مکہ سے) آئی ہے اور وہ مشرکہ ہے اور وہ دین اسلام سے بھی بیزار ہے کیا میں اُس سے حسن سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں اپنی ماں سے حسن سلوک کرو۔
(مسلم ، کتاب زکوٰۃ
---------
ابو السید مالک بن ربیعہ ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ بنو سلمہ کا ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اس نے کہا: اے اللہ کے رسول کیا میرے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی کوئی ایسی صورت باقی ہے کہ میں ان کی وفات کے بعد بھی ان سے حسن سلوک کرسکوں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں ان کے لئے دعا ئے رحمت کرنا، استغفار کرنا، ان کے بعد ان کی وصیت پر عمل کرنا ۔جن سے وہ صلہ رحمی کرتے تھے تم بھی صلہ رحمی کرنا اور ان کے دوستوں کا احترام کرنا۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب 5142)
---------
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے کہا: میں والدین کو روتے ہوئے چھوڑ کر ہجرت کے لئے آپ ﷺ کی بیعت کرنے حاضر ہوا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا جاؤ جس طرح تم نے انہیں رلایا ہے اب ویسے ہی انہیں ہنساؤ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجہاد 2528)
----------
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص یمن سے ہجرت کرکے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا یمن میں تمہارا کوئی رشتہ دار ہے؟ تو اس شخص نے کہا میرے والدین ہیں آپ نے فرمایا کیا انہوں نے تمہیں (ہجرت کرنے کی) اجازت دی اس نے کہا نہیں ۔آپ ﷺ نے فرمایا انہی کے پاس لوٹ جاؤ ان سے اجازت طلب کرو۔ پس اگر وہ اجازت دے دیں توجہاد کر ورنہ ان کے ساتھ نیکی کر (حسن سلوک سے پیش آ) 
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجہاد2530)
-----------
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا یارسول اللہ ﷺ میری ماں مرگئی ہے اگر میں اس کی طرف سے صدقہ دوں تو کیا اس کو فائدہ دے گا تو آپ ﷺ نے فرمایا ہاں ۔تو اس نے عرض کیا میرا ایک باغ ہے تو میں آپ ﷺکو گواہ کرتا ہوں کہ میں نے اس کی طرف سے صدقہ کردیا۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب الزکوۃ 669)
----------
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: میں سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں ہوں۔ میں نے وہاں کسی قرآن پڑھنے والے کی آواز سنی تو میں نے کہا: یہ کون ہے (جو یہاں جنت میں قرآن پڑھ رہا ہے)؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ اس کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا نیکی ایسی ہی ہوتی ہے نیکی ایسی ہی ہوتی ہے یعنی نیکی کا پھل ایسا ہی ہوتا ہے۔ حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کے ساتھ بہت ہی اچھا سلوک کرنے والے تھے۔
(مسند احمد)
------
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ عورت پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اس کے شوہر کا ہے۔ میں نے دریافت کیا کہ مرد پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس کی ماں کا ہے۔
(مستدرک حاکم)
--------------
لائک کرکے
حدیث شئیر کرکے صدقہ جاریہ حاصل کریں
جزاک اللہ خیر

Saturday, August 1, 2015

Boxer Amir Khan ..



لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ اگلے برس دنیا کی 2 بڑی فائٹس لڑنا اور جیتنا چاہتا ہوں۔
لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہت عزت ملتی ہے، یہاں باکسنگ کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اچھے کھلاڑی پیدا ہو سکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ فلائڈ مے ویدر ہو یا کوئی اور کسی سے نہیں ڈرتا، اگلے برس دنیا کی 2 بڑی فائٹس لڑنا اور جیتنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے مسلمان ہوں اسی لئے داڑھی رکھی ہے، کوشش ہے کہ زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاروں۔