Showing posts with label virat Kohli. Show all posts
Showing posts with label virat Kohli. Show all posts

Tuesday, August 11, 2015

Ahmed Shahzad '' Bad Boy 'was raging on the label ..

لاہور: احمد شہزاد’’بیڈ بوائے‘‘ کے لیبل پر جھنجھلانے لگے،ان کا کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کا اپنا انداز لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتا نہ رویہ خراب ہے، ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، وہ بھارت اور میں اپنے ملک پاکستان کی جانب سے کھیلتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد اورعمر اکمل پرڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں، ورلڈکپ کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کی رپورٹس میں دونوں کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، بھارتی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے ان الزامات کو مسترد کر دیا،انھوں نے کہاکہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، اچھا لباس اور کھانا پسند ہیں، تھوڑا ’’شومین‘‘ بھی ہوں،اگر اس طرح کا انداز نہ اپنائیں تو ایک اوسط درجے کے کھلاڑی بن کر رہ جائیں گے۔
مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نظم و ضبط کی پاسداری نہیں کرتا، رویہ درست نہیں، ساتھی کھلاڑیوں کی قدر نہیں کرتا یا ایک پروفیشنل کے طور پر ان کے ساتھ نہیں چل سکتا، میرے بارے میں بہت ساری غلط باتیں پھیلا دی گئی ہیں، خاندان کی طرح کسی ٹیم میں موجود لوگوں میں بھی اختلاف رائے ہوسکتا ہے تاہم اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ کسی کھلاڑی میں ڈسپلن کی کمی ہے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے رپورٹ جمع کرائی وہی اس کی وجہ بھی بتا سکتے ہیں۔
یہ بات درست ہے کہ میں ہمیشہ اچھا پرفارم نہیں کرسکتا تاہم ٹیم مینجمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی صرف 23سال کا ہوں، میری کارکردگی کسی 28یا 30سال کے تجربہ کار کھلاڑی کے معیار پر نہ پرکھی جائے۔انھوں نے کہا کہ میرا ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، وہ بھارت اور میں اپنے ملک پاکستان کی جانب سے کھیلتا ہوں، میں نے ابھی 70ون ڈے میچز میں حصہ لیا  جبکہ ان کے میچز کی تعداد دگنی ہے،کیریئر میں 100ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کو پچ، کنڈیشنز یا حریف کسی بھی چیز کی فکر سے آزاد ہوکر جارحانہ انداز میں کھیلنے کی ہدایت کرتے ہیں، ہم سب اسی مزاج کے مطابق ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ آفریدی ایک جارح مزاج کپتان اورکبھی کامیاب تو کبھی ناکام ہوتے ہیں، مصباح الحق بڑی پلاننگ اور باریک بینی سے سوچ کر قدم اٹھاتے ہیں۔

India vs Sri Lanka,, 1 Test Match ..

 

Monday, August 27, 2012

Muhammad Hafeez Number One Bowler...

پاکستان کے اوپننگ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 2011ء میں کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا اور پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور رواں سال انہوں نے گیند بازی میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بالآخر اک ایسا کارنامہ انجام دے ڈالا ہے جو بہت کم پاکستانی باؤلرز کر پائے ہیں یعنی کہ درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنا۔
پیر کو آسٹریلیا-افغانستان ایک روزہ مقابلے کے بعد تازہ تر کی جانے والی درجہ بندی میں محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے لونوابو سوٹسوبے سے سرفہرست پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہو گئے ہیں کیونکہ 24 اگست کو کارڈف میں ہونے والا انگلستان جنوبی افریقہ مقابلے بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے سوٹسوبے کے کچھ پوائنٹس منہا ہو گئے ہیں۔ اس وجہ سے محمد حفیظ آگے نکل گئے ہیں اور نمبر ون پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین درجہ بندی میں گیند بازوں میں پاکستان کے سعید اجمل بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سرفہرست 10 میں بنگلہ دیش کے عبد الرزاق کی شمولیت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ ٹین میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دوسری جانب سرفہرست 10 میں بلے بازوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اول نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا قبضہ برقرار ہے جن کے تعاقب میں بھارت کے ویراٹ کوہلی اور ہاشم کے ہم وطن ابراہم ڈی ولیئرز ہیں۔