Monday, May 14, 2012

Ashfaq Ahmad in Zavia Program

السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

بڑے سالوں کی بات ہے ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا دعا کریں مجھے کام مل جائے 
میں نے کہا ، تم یقین سے کہتے ہو تمھیں کام کی تلاش ہے ؟ 

کہنے لگا حد کرتے ہو میں پچھلے دو سال سے بیکار ہوں ، اگر مجھے کام کی تلاش نہ ہوگی تو کسے ہوگی ؟ 

میں نے کہا ، اچھا اگر تمھیں کام مل جائے اور اگر معاوضہ نہ ملے تو پھر ......... ؟
وہ حیران ہو کر
میری طرف دیکھنے لگا ، تو میں نے کہا ! 

اچھا اگر تمھیں کام مل جائے اور کام کرنے کی تنخواہ نہ ملے پھر .....؟

گھبرا کر کہنے لگا ، مجھے ایسا کام نہیں چاہئے جیسا کہ تم کہ رہے ہو مجھے نوکری والا کام چاہیے - ایسا کام جس کے دام ملیں - 

میں نے کہا اچھا........... ! 

اگر تم کو تنخواہ ملتی رہے اور کام نہ کرنا پڑے .................... پھر ؟ 

کہنے لگا سبحان الله ایسا ہو جائے تو اور کیا چاہئے - 

میں نے کہا پھر تمھیں کام کی تلاش نہیں ، تنخواہ کی اور معاوضے کی تلاش ہے .......................

اسی طرح ہم خدا کے ساتھ کرتے ہیں بظاہر عبادت ................. بباطن کسی اور شے کی طلبگاری ہوتی ہے 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٤٢٨

No comments:

Post a Comment