Tuesday, May 8, 2012

Hikayat-e-Aoulia


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی الله تعالیٰ عنہ

ایک رات آپ نے خواب میں دیکھا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے استخواں مبارک کو جمع کر رہے ہیں اور بعض کو بعض کے مقابلے میں منتخب کر رہے ہیں - 

اس خواب سے آپ بہت پریشان ہوئے اور حضرت محمد بن سیرین رضی الله عنہ کے ایک مصاحب سے اس خواب کی تعبیر دریافت کی - 

انھوں نے جواب دیا کہ آپ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے علم مبارک اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی حفاظت میں ایسے بلند درجہ پر فائز ہونگے گویا آپ ان میں تصرف کر کے صحیح و سقیم کو جدا جدا کریں گے - 

دوسری مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : 

" اے حنیفہ ! تمھیں میری سنت کو زندہ کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے تم گوشہ نشینی کا خیال دل سے نکال دو - 

از داتا گنج بخش کشف المحجوب صفحہ ١٨٥

No comments:

Post a Comment