ایران میں ایرانی قوم رہتی ہے.
انگلستان میں کون رہتا ہے؟
انگلستان میں انگریزی قوم رہتی ہے.
فرانس میں کون رہتا ہے؟
فرانس میں فرانسیسی قوم رہتی ہے.
یہ کون سا ملک ہے؟
یہ پاکستان ہے.
اس میں پاکستانی قوم رہتی ہو گی ؟
نہیں اس میں پاکستانی قوم نہیں رہتی.
اس میں سندھی قوم رہتی ہے.
اس میں پنجابی قوم رہتی ہے.
اس میں بنگالی قوم رہتی ہے.
اس میں یہ قوم رہتی ہے.
اس میں وہ قوم رہتی ہے.
لیکن ...پنجابی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں!
سندھی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں!
بنگالی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں!
پھر یہ الگ ملک کیوں بنایا تھا؟
"غلطی ہو گئی .معاف کر دیجئے . آئندہ نہیں بنائیں گے. "
ابن انشا کی " اردو کی آخری کتاب" سے ماخوز
No comments:
Post a Comment