ثوبان رضی اللہ عنہ ُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا
میں اپنی اُمت میں سے یقینی طور پر ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت والے دِن اس حال میں آئیں گے کہ اُنکے ساتھ تہامہ پہاڑ کے برابر نیکیاں ہوں گی ،تو اللہ عزّ و جلّ ان نیکیوں کو (ہوا میں منتشر ہوجانے والا)غُبار بنا(کر غارت کر)دے گا)
تو ثوبان رضی اللہ عنہ ُ نے عرض کیا '
اے اللہ کے رسول ، ہمیں اُن لوگوں کینشانیاں بتائیے ،ہمارے لیے اُن لوگوںکا حال بیان فرمایے ، تا کہ ایسا نہ ہو کہ ہمیں انہیں جان نہ سکیں اور ان کے ساتھ ہوں جائیں'''''
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا
وہ لوگ تُم لوگوں کے (دینی)بھائی ہوں گے اور تُم لوگوں کی جِلد (ظاہری پہچان اسلام )میں سے ہوں گے،
اور رات کی عبادات میں سے اُسی طرح (حصہ) لیں گے جس طرح تم لوگ لیتے ہو(یعنی تُم لوگوں کی ہی طرح قیاماللیل کیا کریں گے)لیکن اُن کا معاملہیہ ہوگا کہ جب وہ لوگ اللہ کی حرام کردہ چیزوں اور کاموں کو تنہائی میں پائیں گے تو انہیں استعمال کریں گے)
سُنن ابن ماجہ /حدیث/4386کتاب الزُھد/باب29، امام الالبانی رحمہُ اللہ نے صحیح قرار دِیا ،
All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Tuesday, March 26, 2013
Hadees-e-Nabvi S.A.W.W
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment