Tuesday, May 1, 2012

حضرت نوح علیہ السلام


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

حضرت نوح علیہ السلام 

حضرت نوح علیہ السلام حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کے 1642 سال بعد پیدا ہوۓ ۔ حضرت نوح علیہ السلام کے باپ کا نام لمک بن متوشلخ بن اخنوخ (یہ حجرت ادریس علیہ السلام کا نام ) ۔ حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ سبحان وتعالٰی نے عراق میں مبعوث فرمایا ( حوالہ تفسیر مدراک پ 8 ع 15 زیر آیت لقد ارسلنا نوحا )
آپ علیہ السلام کو چالیس سال کے بعد اعلان نبوت کا حکم دیا گیا اور ساڑھے نو سو سال آپ اپنی قوم میں ٹہرے اور اپنی قوم کو تبلیغ فرمائی ۔ اللہ نے فرمایا 
ترجمہ " تو وہ ان میں پچاس سال کم ہزار برس رہے ۔
کچھ روایات کے مطابق آپ علیہ السلام کا اصل نام میشکر تھا لیکن آپ علیہ السلام نے گریہ و زاری بہت کی اللہ کے حضور بہت روۓ گڑگڑاۓ اس لۓ آپ علیہ السلام کا نام نوح مشہور ہو گیا ۔ آپ علیہ السلام کو تقریباُ 40 سال کی عمر میں نبوت عطا ہوئی ۔ آپ نے نو سو سال اپنی قوم کو تبلیغ کی ۔ اندازہ یہی ہے کی آپ نے عراق یا شام میں اللہ کا پیغام لوگوں کو سنایا ۔ آپ پہلے پیغمبر تھے جنہوں نے نماز کے اوقات مقرر کۓ ۔ آپ علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سال کی محنت کے بعد صرف 80 کے قریب لوگ ایمان لاۓ ۔ قوم کی سرکشی اور گناہ حد سے بڑھ گۓ اورانہیوں نے حضرت نوح علیہ السلام کو مارنا شروع کر دیا تو پھر اللہ نے حضرت نوح کو کشتی بنانے کا حکم دیا ۔(حوالہ تفسیر مظہری )

No comments:

Post a Comment