Wednesday, July 17, 2013

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Afrait


عفریت نے کہا ، میں تمہیں اس صورت میں واپس جانے دوں گا اگر تم میرے سوال کا اب دو گے اور میری تسلی کرو گے ۔ سیانے نے اثبات میں سر ہلایا اور اسی طرح کھڑا رہا ۔ عفریت بولا اس کائنات میں سب سے اعلیٰ و افضل مقام کونسا ہے جہاں زندگی بھرپور انداز میں بسر کی جا سکے ۔ سیانے نے سوچا اگر میں کسے خوبصورت دلفریب شہر کا نام لیتا ہوں جہاں دنیا بھر کے ٹورسٹ کشاں کشاں جاتے ہیں تو یہ اپنے مسکن کے حوالے سے ناراض ہو جائے گا ۔ اگر میں عرشِ بریں اور جنت اور بہشت کا ذکر کرتا ہوں تو ایک عفریت کا ادھر گزر ہی ممکن نہیں ۔ سیانے نے سر جھکا کر کہا " صاحبِ سوراخ ! اس کائنات کا اعلیٰ ترین مقام وہ ہے ، جہاں آپ خوش رہیں ، سکھی رہیں ، اور پرباش رہیں چاہے وہ اس کرہ عرض کے اندر ایک بل ہی کیوں نہ ہو ۔

No comments:

Post a Comment