اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن کے ممنون حسین غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے ملک کے 12 ویں صدر منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد تھے جبکہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور ق لیگ نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شیڈول کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے تین بجے تک جاری رہا، صدارتی انتخاب کے لئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے اراکین اسمبلی ووٹ کاسٹ کیے۔صوبائی اسمبلیوں میں متعلقہ صوبے کے چیف جسٹس صاحبان نے پریزائڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے چیف الیکشن کمیشنر فخر الدین جی ابراہیم نے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیے۔ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بائیکاٹ کے باعث سینیٹ کے ایک سو تین اہل ووٹرز میں سے تقریباً پچاس ووٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، جبکہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 90 ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے۔نو منتخب صدر ممنون حسین، موجودہ صدر آصف علی زرداری کے عہدہ صدارت کی مدت مکمل ہونے کے بعد حلف اٹھائیں گے۔ صدر زرداری کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہوگی۔ |
All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Tuesday, July 30, 2013
ممنون حسین بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment