Tuesday, October 30, 2012

Chaman Say Aa Rahi Hay Boooay Kabab..

ایک بار مشاعرہ ہو رہا تھا، ایک م استاد اٹھے اور انہوں نے ایک طرح مصرعہ دیا۔
چمن سے آ رہی ہے بوئے کباب 

بڑے بڑے شاعروں نے طبع آزمائی کی لیکن کوئی گرہ نہ لگا سکا، ان میں سے ایک شاعر نے قسم کھالی کہ جب تک گرہ نہ لگائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، چنانچہ وہ ہرصبح دریا کے کنارے نکل جاتے اونچی آواز سے الاپتے۔ 
چمن سے آ رہی ہے بوئے کباب


ایک روز وہ دریا کے کنارے یہی مصرعہ الاپ رہے تھے کہ ادھرسے ایک کمسن لڑکا گزرا جونہی شاعر نے یہ مصرعہ پڑھا، وہ لڑکا بول اٹھا۔ 

کسی بلبل کا دل جلا ہوگا 

شاعر نے بھاگ کر اس لڑکے کو سینے سے لگایا۔ یہی لڑکا بڑا ہو کر جگر مرادآبادی بنا۔

چمن سے آ رہی ہے بوئے کباب 
کسی بلبل کا دل ____ جلا ہوگ

No comments:

Post a Comment