Showing posts with label Visit. Show all posts
Showing posts with label Visit. Show all posts

Monday, August 24, 2015

Farooq Sattar called on Prime Minister ..

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister MQM Karachi operation to remove the protections assured

Prime Minister MQM Karachi operation to remove the protections assured
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے متحدہ کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کراچی آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ کراچی میں جاری آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، ایم کیوایم گلہ کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیوایم کو ہی ہوگا،ملک میں فرقہ وارانہ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں انہیں پنپنے نہیں دیں گے، اسی جذبے کے ساتھ فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا اوراس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس کی تعریف ناصرف کراچی والے بلکہ ملک بھر کے عوام کررہےہیں، دہشت گردوں کے خلاف شہرقائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا جس کے بہتر نتائج نکلیں گے، کراچی آپریشن سے حالات نارمل ہورہے ہیں،کراچی جلد پرامن شہربن جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ ایکشن لیا جس کی مثال نہیں ملتی، قوم کے اتفاق رائے، سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جب کہ ہم نے دہشت گردوں کے رد عمل کے خدشات کی پرواہ نہیں کی اور جمہوری حکومت نے اتفاق رائے سے ملٹری کورٹس بنائیں جس کی اعلیٰ عدالت نے توثیق کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم ایم کیوایم قومی مفاد میں پارلیمان کا حصہ رہے اور وسیع تر مفاد میں پارلیمنٹ میں اپنا کردار اد اکرے۔

Monday, August 10, 2015

Visit Pakistan, Ireland senior team just wants to play ..

لاہور: دورہ پاکستان کی صورت میں آئرلینڈ صرف سینئر ٹیم سے کھیلنے کا خواہاں ہے، دیگر ایسوسی ایٹ ٹیمیں اے سائیڈ کیخلاف مقابلوں کیلیے بھی تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے مطابق ہانگ کانگ کراچی میں کھیلنے پر آمادہ ہے،انٹرنیشنل الیون آئندہ سال ستمبر میں دورہ کریگی۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زمبابوے کے بعد دیگر ٹیسٹ سائیڈز کو بلانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن موجودہ حالات میں فوری طور پر بڑی ٹیموں کو بلانے کی جلدی نہیں کرینگے، آئندہ برس ورلڈ ٹی 20کیلیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، ہانگ کانگ اوراومان تیار ہیں، زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن ہانگ کانگ نے کراچی میں کھیلنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے دوران اسکاٹ لینڈ حکام سے بھی بات کی، ان کا کہنا ہے کہ آپ وقت بتائیں ہم تیار ہیں، آئرلینڈ نے پہلے بھی رضامندی ظاہر کی تھی لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ ہم صرف پاکستان کی قومی ٹیم کیساتھ ہیں کھیلیں گے، البتہ دیگر ٹیمیں اے سائیڈ سے میچز کیلیے بھی راضی ہیں، اپنے شیڈول کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ 2 ہفتوں میں ٹیموں کی آمد کے معاملات طے کرلینگے، شہریار خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے قائم کی جانیوالی آئی سی سی ٹاسک فورس کے 4 سال سے غیرفعال ہونے کا شکوہ کیا تھا جسکے بعد چیئرمین جائلز کلارک نے بڑی مثبت پیش رفت کی ہے۔
انھوں نے انٹرنیشنل الیون بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے بجٹ اورممکنہ شیڈول مانگا تھا، مہمان کرکٹرز لاہور، کراچی اور کسی ایک اور وینیو پر میچز کھیلیں گے، بعد ازاں میری جانب سے دیے جانے والے بجٹ اور آئندہ سال ستمبر میں مقابلوں کی میزبانی پر اتفاق ہوگیا، رابطے پر جائلز کلارک نے بتایا کہ کوچز اور سیکیورٹی منیجر تک کا انتخاب کرلیا ہے۔
ٹور ممکن بنانے کی پوری تیاری ہوچکی، شہریار خان نے کہا کہ فی الحال آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کی پاکستان آمد پر اصرار نہیں کرینگے، اْنھیں اس کا خود فیصلہ کرنا ہوگا،اس دوران ایسوسی ایٹ، اے اور جونیئر ٹیموں کے ٹورز سے اعتماد کی بحالی کا سفر جاری رکھنا ہوگا۔

Saturday, August 8, 2015

Iranian Foreign Minister Javad Zarif to visit Pakistan soon ..

اسلام آباد: ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد پاکستان کادورہ کرینگے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتے کو تصدیق کی کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم انھوں نے کہاکہ تاریخوں کاتعین سفارتی ذرائع سے کیاجارہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ آئندہ چند دنوں میں کئی پڑوسی اوردیگر ممالک کادورہ کرینگے جس میں پاکستان، ترکی اور لبنان شامل ہیں جواد ظریف کا یہ 2برسوں میں پاکستان کاتیسرا دورہ ہوگا،انھوں نے اس سے پہلے آخری دورہ رواں سال اپریل میں کیاتھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کادورہ ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین نیو کلیئرمعاہدے کے بعد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ ایرانی نیوکلیئر کامسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیا تھا، ایرانی وزیرخارجہ کادورہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے افغان امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے بھی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ تہران امن مذاکرات کا حامی ہے۔
جواد ظریف وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ باضابطہ بات چیت کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ،خطے اور بین الاقوامی مسائل پربات چیت کرینگے جس میں یمن کامسئلہ بھی شامل ہے، سعودی عرب فوجیں نہ بھیجنے کے پاکستانی فیصلے کوایران میں سراہا گیا تھا ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبے کی پیش رفت پر بات چیت ہوگی کیونکہ ایران پرپابندیوں کے باعث یہ منصوبہ عارضی طورپر التوا کاشکارتھا۔