**وعدہ کی پاسداری**
اندلس کے دو حاکموں حارس بن عباد اور عدی بن ابی ربیعہ میں لڑائی چھڑ گئی۔حارس بن عباد کو عدی بن ربیعہ کی تلاش تھی۔ان دونوں کی آپس میں کبھی ملاقات نہ ہوئی تھی اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو پہچانتے تھے۔
حارس بن عباد عدی سے اپنی پرانی دشمنی کا انتقام لینا چاہتا تھا۔ابھی لڑائی شروع نہیں ہوئی تھی کہ حارس کے فوجیوں نے ایک آدمی کو گرفتار کرلیااسے حارس بن عباد کے سامنے پیش کیا گیاتو اس نے قیدی سے پوچھا مجھے بتاؤ عدی بن ربیعہ کہاں ہے؟(وہ اس کی شکل نہیں پہچانتا تھا)قیدی کہنے لگا اگر میں عدی کے بارے میں بتا دوں تو کیا مجھے آزاد کردوگے؟
حارس نے کہا ہاں میں وعدہ کرتا ہوں کہ تمہیں رہا کردوں گا قیدی نے کہا تو پھر سنو میں یہی عدی بن ابی ربیعہ ہوں۔حارس بن عباد نے اسے اپنے وعدے کی پاسداری کی خاطر رہا کردیا-
No comments:
Post a Comment